#7261

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 1923

سلسلہ احادیث صحیحہ نیکی ، اخلاق اور صلہ رحمی کی احادیث

  • صفحات: 255
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10200 (PKR)
(جمعہ 08 مارچ 2024ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے ۔آپﷺ نے اپنے ہر قول و فعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، ارشاد نبوی ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھا کر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کو بھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کے بارے میں حضرت انس  کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’سلسلہ احادیث صحیحہ‘‘امام البانی رحمہ اللہ کی معروف کتاب سلسلہ احادیث صحیحہ میں سے کتاب الاخلاق و البر و الصلۃ کا لفظی و بامحاروہ اردو ترجمہ ہے ۔لفظی ترجمہ النور انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نگہت ہاشمی صاحبہ اور بامحاورہ ترجمہ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان حفظہ اللہ نے کیا ہے افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فقاہت فی الدین اور حسن اخلاق کن لوگوں کی صفات ہیں

 

1

فقاہت فی الاسلام کی برتری

 

1

صحابہ کا مابین رشتہ اخوت

 

3

راستوں میں بیٹھنے کے حقوق

 

3

رسول اللہ ﷺ کا صحابہ کو کنیت سے پکارنا

 

4

شرم و حیا کے فقدان کا انجام

 

6

شرم و حیا کی فضیلت

 

6

اللہ تعالیٰ سے کیسے شرمایا جائے

 

8

بے مقصد گفتگو اور بخل کا انجام

 

8

جھگڑالو شخص اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہوتا ہے

 

10

چغل خوری کا مفہوم

 

10

غیبت کا مفہوم

 

11

غیبت کی مثالیں

 

13

عذاب سے نجات دلانے والے اور جنت میں داخل کرنے والے اعمال

 

17

صلہ رحمی

 

19

صلہ رحمی کو بحال رکھنے کا ایک طریقہ

 

32

حسن اخلاق اور اس کی فضیلت

 

35

حسن اخلاق کی نبوی مثالیں

 

51

تقوی اور حسن اخلاق کا فائدہ

 

54

مذموم غصے کا علاج

 

56

خاموشی بہترین عمل ہے

 

64

محب اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا

 

71

نرمی کی فضیلت

 

74

عورتوں سے نرمی کرنا

 

80

رحم دلی اور درگزر کرنے کی فضیلت

 

87

مصافحہ کی فضیلت

 

91

والدین کی عظمت

 

94

سلام میں پہل کرنے والا افضل ہے

 

101

صلح کروانا بھی صدقہ ہے

 

105

میاں بیوی ایک دوسرے کے ہم راز ہیں

 

112

اسلام میں لوگوں کی اقسام

 

116

انبیاء کی عاجزی و انکساری

 

122

جہنمی اور جنتی لوگوں کی صفات

 

131

اللہ تعالیٰ کے اولیا کی صفات

 

141

حکمرانوں کے حقوق ادا کرنا

 

153

عوام الناس کی تعریف یا مزمت کی اہمیت

 

159

ہر انسان کا نصیب اس کی گردن میں ہے

 

168

یتیم کی کفالت کا اجر و ثواب

 

171

فاسق کے بیانات کی تحقیق کرنا

 

176

افضل لوگوں کی صفات

 

189

مسجد میں قبلہ والی سمت میں تھوکنا

 

199

حسن صحبت

 

201

غرور اور تکبر کا وبال

 

206

مومن بھولا بھالا ہوتاہے

 

217

سبیل اللہ کی اقسام

 

223

دو رخا آدمی امانتدار نہیں ہوتا

 

229

جنتی اور جہنمی افراد کی اقسام

 

233

دنیوی نعمتیں رضائے ربانی کی دلیل نہیں

 

237

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13042
  • اس ہفتے کے قارئین 171574
  • اس ماہ کے قارئین 1690647
  • کل قارئین115582647
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست