#5671

مصنف : پال فنڈلے

مشاہدات : 12461

شکنجہ یہود اردو ترجمہ ( They Dere Speak Out )

  • صفحات: 442
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11050 (PKR)
(منگل 15 جنوری 2019ء) ناشر : ملی پبلی کیشنز نئی دہلی

یہودی مذہب حضرت یعقوب﷤ کے چوتھے بیٹے  یہودا کی طرف منسوب ہے  ۔حضرت سلیمانؑ کے بعد جب ان کی سلطنت دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی تو یہ خاندان اس ریاست کامالک ہوا جو یہودیہ کےنام سے موسوم ہوئی اور بنی اسرائیل کے دوسرے قبیلوں نے  اپنی الگ ریاست قائم کرلی جو سامریہ کے نام سے مشہور ہوئی۔ پھر  اسیریا نے نہ صرف یہ کہ سامریہ کو برباد کردیا بلکہ ان اسرائیلی قبیلوں کا بھی نام ونشان مٹادیا جو اس ریاست کے بانی  تھے ۔ اس کے بعد صرف  یہودا اوراس کے ساتھ بنیامین کی نسل ہی باقی رہ گئی جس پر یہود اکی نسل کےغلبے کی  وجہ سے یہود کےلفظ کا اطلاق ہونے لگا۔اس نسل  کے اندر کاہنوں ،ربیوں اورااحبار نےاپنے اپنے خیالات اور رجحانات کے مطابق  عقائد اور رسوم او رمذہبی ضوابط کا جو ڈھانچہ  صد ہابرس  میں تیار کیا اس کا نام یہودیت ہے ۔اللہ کےرسولوں کی لائی ہوئی ربانی ہدایت کا بہت  تھوڑا ہی عنصر اس میں شامل ہے اور اس کا حلیہ بھی اچھا خاصا بگڑ چکا ہے ۔ اسی  بناپر  قرآن مجید میں اکثر مقامات پر  ان کو الذین ھادوا کہہ کر خطاب کیا گیا ہے  یعنی اے وہ لوگو جو یہودی بن کر رہ گئے ہو۔قرآن میں جہاں ’’بنی اسرائیل‘‘ کو خطاب کیاگیا ہے  وہاں ’’بنی اسرائیل‘‘کا  لفظ استعمال  ہوا ہے ۔ اور جہاں مذہب یہود کےپیروکاروں کوخطاب کیا گیا ہے وہاں الذین ھادوا کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ یہودیوں کی عالمی فتنہ آرائیوں سے اب پوری دنیا آگاہ ہوچکی ہے ۔ اس وقت یہودیوں کے تین بین الاقوامی اڈے ہیں۔ ایک امریکہ، دوسرا برطانیہ، اور تیسرا جرمنی۔ اپنی خفیہ ایجنسیاں تو انہوں نے دنیا کےہر خطے میں جاری کر رکھی ہیں۔ ابلاغ عامہ اور مالی  اداروں پر بھی ان کے گہرے اثرات ہیں۔ ان سب اڈوں اور ایجنسیوں اور اثرات کو  وہ اپنی تصوراتی مملکت ’’ اسرائیل‘‘ کے بقاء  واستحکام اور توسیع کے لیے استعمال کررہے ہیں۔اس امر کی شدید ضرورت ہے  کہ امت مسلمہ کے دانشور اور بالخصوص اسلامی تحریکات یہودیوں کی منصوبہ بندی ، طریق  کار اور اثر ونفوذ  کے چینل کو  سمجھنے کی کوشش کریں اور پھر امت کے باشعور حلقوں کو اس سے آگاہ کریں۔ زیر  نظر کتاب ’’شکنجۂ یہود ‘‘امریکی سیاسی حلقے کی ایک  شخصیت  پال فند لے   کی انگریزی کتاب ’’They Dare Speak Out ‘‘ کا پہلا اردو ترجمہ ہے ۔اصل کتاب جب شائع ہوئی تو بہت کم لوگوں تک پہنچ  سکی  کیونکہ  خفیہ یہودی تنظیموں نے راتوں رات اسے  بازار سے غائب کردیا شاید ہی کسی قابل ذکر لائبریری میں اس کا نسخہ موجود ہو۔مصنف کتاب امریکی سیاست کا راز داں رہا  اس نے بہت  قریب سے امریکہ کے ذریعے موجودہ عالمی نظام پر یہودی تسلط کا مطالعہ کیا ہے ۔اس کتاب میں صرف امریکہ میں یہودی لابی کی سرگرمیوں کا تذکرہ ہے ۔یورپ کے دوسرے ممالک میں یہودی سرگرمیوں کا اندازہ بھی اس کتاب کی روشنی میں  لگایا جاسکتا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

شکنجہ یہود

 

باب اول

13

دیباچہ برائے نیا ایڈیشن

13

وسعت دانہ دوام

15

اسرائیل کی ایک زر خرید جاسوس کا قبال جرم

16

امریکہ اسرائیل رابطہ برائے امام خمینی

17

عربوں پر بمباری

18

ایک مقبول عام کتاب کے راستے کے کانٹے

18

تعارف

21

مغرب وسطیٰ کے کانگرس مین کامشرق وسطی سے ملاپ

21

عدن کی مہم

26

نیک شگون

32

میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں

35

مشرق وسطیٰ میں کھلبلی

40

پھنسنا ایک بس میں مسٹر پرسی کے ساتھ

42

بوب ہوپ بھی پسپا

44

جواب آں غزل

47

شاہ دمادند

50

تھامس اے ڈائن کاعروج

53

توسیع دام

59

ان کی سرعت گفتار

64

میں نے یہ سے منظور کر والیا ہے

67

بین الاقوامی پیمانے پر فروغ تعاون

69

ہمارا اپنا خارجہ پالیسی کاایجنڈا

79

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22465
  • اس ہفتے کے قارئین 180997
  • اس ماہ کے قارئین 1700070
  • کل قارئین115592070
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست