#5801.02

مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

مشاہدات : 2407

سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 3

  • صفحات: 480
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16800 (PKR)
(جمعرات 05 نومبر 2020ء) ناشر : مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا

اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے  زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث  کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث2018-1  ،جلد سوم ‘‘  جناب عبد الحکیم  عبد المعبود  المدنی حفظہ اللہ کی کاوش ہےموصوف  جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا  ہے  جس کے تحت  وہ  تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث  ،ہند  کا تیسرا حصہ ہے  ۔مرتب  نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر ہند کے علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث جلد سوم سات ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں   علماء کرام وفضلاء عظام کے تاثرات وانطباعات ہیں ،باب دوم میں تاریخ اہل حدیث  کےمتعلق17؍بحوث ومقالات ہیں ۔ باب سوم  میں 21 مرحومین علماء کرام  کاتذکرہ  بڑے شرح  وبسط کےساتھ پیش کیاگیا ہے ۔ باب چہارم  عالم ِاسلام کے 2؍عظیم سلفی اساطین علم  کے متعلق ہے۔ باب پنجم میں2018-19ء کے41؍مرحومین علما کرام کی سوانح اور ا ن کی مساعی رقم ہیں ۔باب ششم میں 16؍علماء   کا  تذکرہ خیر ہے ۔باب ہفتم مناظرات ومتفرقات پر مشتمل ہےیہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز  ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس  عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست

4

کلمات تشکر

10

انتساب

11

رشحات قلم

12

اداریہ

13

افتتاحیہ

14

باب اول تاثرات و انطباعات

23

پیغام آفریں

23

تہنیتی پیغام

24

کلمات تبریک

27

تبصرہ وتجزیہ

27

تبصرہ وتجزیہ

30

باب دوم بحوث و مقالات تاریخ اہل حدیث

35

مسلک حدیث ترجمہ رسالہ عمل بالحدیث فارسی

35

تحریک اہل حدیث اور اس کے فوائد

45

سلفی دعوت کے پانچ اہم اصول

51

فتنہ انکار حدیث کی سرکوبی میں علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ

59

برصغیر میں اہل حدیث کی عظیم کارکردگی

70

اہل حدیث مجاہدین آزادی

74

تاریخ اہل حدیث بہار

85

صادق پور سورماؤں کا وطن سرفروشوں کی زمین

102

جمعیت علمائےہند کی تاسیس میں علمائے اہل حدیث کا بنیادی کردار

106

ہندوستان کے تین بڑے مدارس

111

مئوناتھ بھنجن

127

مئو کے ہم عصر اور ہم نام علماء

133

ابنائے جامعہ عربیہ مئو کی حدیثی خدمات

135

فیضی علمائے مئو کی خدمات حدیث

150

جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی

166

جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی کی مختصر تاریخ

168

جامع مسجد اہل حدیث مئومن پورہ ممبئی

170

تعارف جمیعت اہل حدیث بھیونڈی مہاراشٹر

176

باب سوم یاد رفتگاں

180

مولانا ولایت علی صادقپوری

180

جماعت اہل حدیث کا ایک گمنام قائد

185

مولانا عبد اللہ عرف جھاؤ میاں الہ آبادی

188

مولانا  عبد العزیز رحیم آبادی

190

مولانا عبد العزیز رحیم آبادی  حیات و خدمات

199

مولانا عبد الرحمن لکھنوی ثم دلالپوری اور جھارکھنڈ

202

مولانا عبد السلام مبارکپوری

205

مولانا عبد الصمد مبارکپوری

208

مولاناعلامہ نذیر احمد رحمانی چند یادیں

216

مولانا نذیر احمد دہلوی ایک تعارف

222

ماہر علم میراث مولانا عبد الرحمن بجوادی

230

شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی

238

آہ شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی

244

مولانا عبد الاحد پورینوی

247

مولانا محمد یحییٰ بنارسی

251

مولانا عزیز احمد بن محمد حنیف ندوی

254

مولانا ذکر اللہ خاں ذاکر ندوی

257

بزم سے رخصت ہے ذاکر مرحبا کہتا ہوا

259

مولانا عبد العزیز جامی عمری ادھونی

263

شیخ الحدیث مولانا محمد عمر سلفی

269

مولانا محمد حنیف فیضی مدنی بہار

288

مولانا قرۃ العین فائق املوی

292

باب چہارم عالم اسلام کے سلفی اساطین

308

شیخ عبد القدیر شبیہ الحمد

308

جزیرے یادوں کے شیخ عبد القادر شبیہ الحمد کی وفات پر

310

باب پنجم مرحومین علمائے اہل حدیث واعیان جماعت 2018 ۔ 2019ء

320

باب ششم موجودین علمائے کرام 2018۔2019ء

406

باب ہفتم مناظرات و متفرقات

471

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68239
  • اس ہفتے کے قارئین 474109
  • اس ماہ کے قارئین 1048156
  • کل قارئین110369594
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست