#7464

مصنف : شہاب الدین احمد الحجازی

مشاہدات : 572

نوادر الاخبار و ظرائف الاشعار

  • صفحات: 423
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16920 (PKR)
(جمعرات 12 دسمبر 2024ء) ناشر : دار المعارف، لاہور

پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ علمی دنیا خصوصاً حاملین علومِ اسلامیہ و عربیہ کے حلقہ میں محتاج تعارف نہیں۔ موصوف 1909ء کو لاہور کے ایک معزز کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجید ناظرہ پڑھنے کے بعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کے امتحان سے کیا۔1934ء میں اورینٹل کالج سے ایم اے عربی کا امتحان پاس کیا۔ پھر آپ نے 1939ء سے لے کر 1968ء تک تقریبا تیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان و ادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا۔ ان کے سینکڑوں شاگرد تعلیم تدریس اور تحقیق کے میدان میں مصروف عمل ہیں ۔علمی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ محبت اور خدمت کا مرکز کالج کی سرگرمیاں ، مقالات نویسی اور مسجد مبارک تھی جس کی وہ بے لوث خدمت کرتے رہے اور مختلف ادوار میں انہوں نے علمی و تحقیقی مقالات بھی تحریر کیے ۔ پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ نے پنجاب یونیورسٹی کی لائبریری میں موجود ’’نوادر الاخبار‘‘ کے مخطوطے کو 1934ء میں میکلوڈ سکالر شپ کے تحت مولوی محمد شفیع مرحوم کی زیرنگرانی میں ایڈٹ کیا جو کہ 2013 میں عکسی تصویر کے ساتھ شائع ہوا۔ اب دار المعارف لاہور نے اسی نسخے کو کمپیوٹر کمپوزنگ اور اردو ترجمہ و تعارف رجال کے ساتھ طلباء طالبات اور عام قارئین کے لیے شائع کیا ہے۔ نادر اقوال زریں اور پند و نصائح پر مشتمل یہ کتاب طلباء و طالبات کے لیے ایک قیمتی علمی تحفہ ہے۔(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11093
  • اس ہفتے کے قارئین 169625
  • اس ماہ کے قارئین 1688698
  • کل قارئین115580698
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست