#4904

مصنف : شیخ عمر فاروق

مشاہدات : 5310

مسلمان بچے ( حصہ اول ) کتاب و سنت کی روشن ہدایات

  • صفحات: 266
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6650 (PKR)
(جمعہ 07 جولائی 2017ء) ناشر : جامعہ تدبر قرآن، لاہور

اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔تربیت اولاد پر عربی اردو زبان میں جید اہل علم کی متعددکتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ مسلمان بچے کتاب وسنت کی روشن ہدایات ‘‘ محترم جناب شیخ عمرفاروق صاحب کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن مجید سے بچوں کے متعلقہ تقریباً 550 سے زائدآیات کا انتخاب کر کے اس میں جمع کیا ہے اور ہر آیت کا عنوان قائم کر کے ترجمہ بھی دیا ہے آخر میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات سے 40 احادیث بحولہ ترجمہ کے ساتھ پیش کی ہیں او ران حادیث کا منظوم ترجمہ بھی دیا ہے تاکہ بچے اسے آسانی یاد کرسکیں اور ان کی قرآن سے محبت بڑھ جائے ۔ان کے اخلاق درست ہوں اور وہ زندگی میں اچھے مسلمان او رکامیاب انسان بن کر پھلیں پھولیں۔عبد القدوس سلفی کی تخریج سے کتاب کی افادیت مزید دوچند ہوگی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

11

ہماراخالق

15

اللہ تعالیٰ کی صفات

22

اللہ تعالیٰ کن لوگوں کوپسند کرتاہے

29

گفتگوکےآداب

52

چلنے پھرنےکےآداب

61

سونےجاگنےکےآداب

66

لباس کےآداب

75

طہارت ونفاست کےآداب

84

ملاقات کےوقت سلام کرنےکےآداب

91

صحت کےآداب

98

والدین کےساتھ حسن سلوک

108

اللہ تعالیٰ کےانعامات

112

پانچ وقت کی نماز قائم کرو

116

ہمسایوں کےساتھ حسن سلوک

120

آداب تلاوت قرآن

123

تم میں سےبہترین شخص کون ہے ؟

127

نمازوقت مقررپراداکیجیے

130

ایمان اوراماننداری

135

روزےاورپرہیزگاری کاذریعہ

139

میں نےبھی روزہ رکھاہے

139

امانت اورعہدوپیمان کی حفاظت

143

پاکیزہ اخلاق

147

مومنو!انصاف کیساہوا؟

151

نمازمیں خشوع وخضوع (عاجزی)کیسے؟

157

علم کاحاصل کرنافرض ہے

161

علم کی تلاش میں

164

نمازنبویﷺ

169

اللہ کےراستے میں جہاد

175

عدل وانصاف

180

آگ میں پھولوں کابستر

183

بہادرنوجوان

187

عادل حکمران

190

امانتداری

193

دعا

196

روزہ اورتہذیب نفس

199

بہترین وکیل

202

میانہ روی

205

سدابہارنیک اعمال

210

ہمدردی

213

پاکیزگی اورصفائی

217

پاکیزہ اورحلال رزق

220

علم کی برکت

223

اصل زندگی کی فکر

227

اورایمان کی روشنی نے کامیاب کردیا

231

لوگوں کےلیے آسانیاں پیداکرو

235

پرہیزگار گورنر

238

اللہ تعالیٰ کےہاں پسندیدہ شخص کون ہے؟

242

نیکی وزنی ہوتی ہے

245

پسندیدہ چیز صدقہ کرنا

248

ظلم اورناانصافی سےبچو!

251

دیانت داری

257

عاجزی اورخاکساری

260

کتاب دوستاں

263

آزادی کی قدر

263

علم ،اخلاق،مساوات

263

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63488
  • اس ہفتے کے قارئین 360466
  • اس ماہ کے قارئین 1413966
  • کل قارئین110735404
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست