#1128.01

مصنف : امام راغب اصفہانی

مشاہدات : 26231

مفردات القرآن (جدید ایڈیشن) - جلد2

  • صفحات: 625
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18750 (PKR)
(منگل 18 فروری 2014ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور

غریب القرآن پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں۔ اس موضوع پر سب سے پہلے جس شخصیت نے توجہ دی وہ ابن عباس﷜  ہیں۔ وہ غریب القرآن کی تشریح کے سلسلہ میں شعر اورکلام عرب سے استشہاد میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ امام راغب اصفہانی﷫ نے اس موضوع پر ’المفردات فی غریب القرآن‘ کے نام سے کتاب لکھی۔ جس کی افادیت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ متعدد مفسرین کے علاوہ حافظ ابن حجر﷫ اور علامہ عینی﷫ جیسے شارحین حدیث اس سے استفادہ کرتے رہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ’مفردات القرآن‘ کے نام سے ہدیہ ناظرین ہے۔ کتاب میں مؤلف نے پندرہ سو نواسی مواد سے بحث کی ہے۔ قرآن کے بعض مواد متروک بھی ہیں لیکن وہ غیر اہم ہیں۔ انھوں نے اپنی کتاب کو حروف تہجی پر ترتیب دیا ہے۔ اور ہر کلمہ کے حروف اصلیہ میں سے اول حرف کی رعایت کی ہے۔ پہلے ہر مادہ کے جوہری مادہ متعین کرتےہیں پھر قرآن میں مختلف آیات پر اس معنی کو منطبق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مؤلف الفاظ کی تشریح کے سلسلہ میں اشعار و محاورات اور احادیث کو بھی بطور شواہد پیش کرتے ہیں اور بعض علمائے تفسیر و لغت کے اقوال بھی بطور تائید پیش کرتے رہتے ہیں اور بعض مقامات پر وضاحت کے لیے اختلاف قراءت کو بھی زیر بحث لائے ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ نہایت شاندار ہے۔(ع۔م)



 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کتاب الصاد

 

3

کتاب الضاد

 

43

کتاب الطاء

 

61

کتاب الظاء

 

89

کتاب العین

 

100

کتاب الغین

 

186

کتاب الفاء

 

217

کتاب القاف

 

262

کتاب الکاف

 

328

کتاب اللام

 

385

کتاب المیم

 

418

کتاب النون

 

461

کتاب الواؤ

 

527

کتاب الہاء

 

585

کتاب الیاء

 

616

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23632
  • اس ہفتے کے قارئین 23632
  • اس ماہ کے قارئین 1697583
  • کل قارئین113304911
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست