#7446

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

مشاہدات : 572

کتاب الاعتصام بالکتاب و السنہ

  • صفحات: 188
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9400 (PKR)
(ہفتہ 23 نومبر 2024ء) ناشر : مرکز الدراسات الاسلامیہ، میاں چنوں

دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه (سورہ نساء:80) اطاعت رسولﷺ کے بارے میں یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ رسول اکرمﷺ کی اطاعت صرف آپﷺ کی زندگی اور اصحاب رسول ﷺ تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے فرض قرار دی گئی ہے۔ اطاعت رسولﷺ کے بارے میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم ہے۔ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’میری امت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے سوائے اس شخص کے جس نے انکار کیا تو صحابہ کرام﷢ نے عرض کیا انکار کس نے کیا؟ تو آپﷺ نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا۔ (صحیح بخاری:7280) گویا اطاعتِ رسولﷺ اور ایمان لازم و ملزوم ہیں اطاعت ہے تو ایمان بھی ہے اطاعت نہیں تو ایمان بھی نہیں۔ اطاعت ِ رسولﷺ کے بارے میں قرآنی آیات و احادیث شریفہ کے مطالعہ کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ دین میں اتباع سنت کی حیثیت کسی فروعی مسئلہ کی سی نہیں بلکہ بنیادی تقاضوں میں سے ایک تقاضا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’کتاب الاعتصام باالکتاب و السنہ‘‘ صحیح بخاری سے کتاب الاعتصام باالکتاب و السنہ کا ترجمہ و تشریح ہے ۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے جہاں کتاب الاعتصام و السنہ میں مختلف انداز سے حدیث و سنت کی حیثیت کو اجاگر کیا ہے اور محدثین کے مسلک کے مطابق رسول اللہ ﷺ کے اعمال و افعال کی پیروی کرنے پر زور دیا ہے۔ وہاں شیخ الحدیث ابو محمد حافظ عبد الستار الحماد حفظہ اللہ نے اس کے مفید فوائد تحریر کر کے اتباع سنت کی اہمیت و افادیت کو نمایاں کرنے میں عظیم کردار ادا کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

5

تقدیم

 

8

کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامنے کا بیان

 

15

ارشاد نبوی میں جوامع الکلم کے ساتھ مبعوث ہوا ہوں

 

22

رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا

 

25

کثرت سوالات اور بے فائدہ تکلفات انتہائی ناپسندیدہ ہیں

 

44

رسول اللہ ﷺ کی افعال کی پیروی کرنا

 

56

کسی امر میں تشدد اور سختی کرنا مکروہ ہے

 

58

اس شخص کا گناہ جو کسی بدعتی کو اپنے پاس ٹھہرائے

 

73

رائے زنی اور خواہ مخواہ قیاس کرنے کی مذمت کا بیان

 

75

نبیﷺ نے کوئی مسئلہ اپنی رائے یا قیاس سے نہیں بتایا

 

81

رسول اللہ 5 نے اپنی امت کووہی تعلیم دی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو سکھائی تھی

 

84

ارشاد نبویﷺ میری امت کا ایک گروہ حق پر ڈٹا رہے گا

 

86

ارشاد باری تعالیٰ یا وہ تمہیں کئی فرقوں میں تقسیم کر دے

 

89

ایک معلوم امر کودوسرے واضح امر سے تشبیہ دینا

 

91

اللہ کی نازل کردہ ہدایات کے مطابق قاضیوں کا اجتہاد

 

96

تم پہلے لوگوں کے طریقوں کی ضرور پیروی کرو گے

 

100

اس شخص کا گناہ جو کسی گمراہی کی دعوت دے

 

103

رسول اللہﷺ نے علماء کے اتفاق کی ترغیب دی

 

105

اے نبیﷺ آپ کو اس معاملہ میں کوئی اختیار نہیں

 

127

ارشاد باری تعالیٰ ہے انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے

 

129

ہم نے اسی طرح تمہیں معتدل امت بنا دیا ہے

 

133

جب کوئی کارندہ یا حاکم اجتہاد کرے اور لاعلمی میں حکم رسول کےخلاف کر جائے تو اس کا فیصلہ مردود ہے

 

136

حاکم جب اجتہاد کرے خواہ غلط ہو تو اس کے ثواب کا بیان

 

139

کیا رسول اللہﷺ کے احکام ہر ایک کو معلوم تھے

 

140

رسول اللہﷺ کا کسی کام پر سکوت حجت ہے  کسی دوسرے کا حجت نہیں

 

145

وہ احکام جو دلائل سے معلوم کیے جاتے ہیں

 

146

اہل کتاب سے دین کے متعلق مت پوچھو

 

158

احکام شرع میں اختلاف کرنا اور جھگڑنا مکروہ ہے

 

164

رسول اللہﷺ کی نہی تحریم کےلیے ہے

 

170

مسلمانوں کے معاملات باہمی مشورہ سےطے ہوتے ہیں

 

176

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91372
  • اس ہفتے کے قارئین 91372
  • اس ماہ کے قارئین 715080
  • کل قارئین112322408
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست