#6568

مصنف : پروفیسر ثریا بتول علوی

مشاہدات : 4776

جدید تحریک نسواں اور اسلام ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 747
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 29880 (PKR)
(جمعرات 16 دسمبر 2021ء) ناشر : قاسم گرافکس منصورہ لاہور

اللہ  تعالیٰ نے  عورت کو معظم بنایا لیکن  قدیم جاہلیت نے عورت کو پستی   کے گھڑے میں  پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، مغرب کی جانب سے ’تحریک آزادی نسواں‘ کے نام پر جو مہم شروع کی گئی تھی اس کا ایک نمایاں پہلو یہ تھا کہ عورت کو ’چراغ خانہ‘ کے بجائے ’شمع محفل‘ ہونا چاہیے ۔ زیرنظر کتاب’’جدید تحریک نسواں  اور اسلام ‘‘پروفسر ثریا بتول علوی بنت عبد الرحمٰن کیلانی مرحوم (سابق ہیڈ شعبہ  اسلامیات  گورنمنٹ کالج برائے خواتین ، سمن آباد ،لاہور)کی تصنیف ہے ۔ مصنفہ نے یہ کتاب لکھ کر نہ صرف یہ کہ  ایک اہم ترین تقاضا پورا کیا ہے بلکہ اسلام کی بہت بڑی خدمت انجام دی ہے۔ اس کتاب میں شامل موضوعات کو مصنفہ نے  حُسنِ ترتیب کےساتھ 24؍ابواب میں تقسیم کر کے  اس میں ستروحجاب،نکاح وطلاق، مہر،خلع،شہادت،وراثت،دیت، عورت کی سربراہی وغیرہ  مسائل پر قرآن  وحدیث کی روشنی میں سیرحاصل بحث کرنے کے علاوہ  تحریک آزادئ نسواں کےتقریبا تمام اہم مقدمات کا معروضی اور مفصل جائزہ لے کر واضح کیا ہےکہ  صرف اسلام ہی طبقہ نسواں کا حصن وحصین  (مضوط قلعہ)ہے ۔موجودہ  ایڈیشن اس کتاب کا پانچواں   جدید ایڈیشن ہے اس ایڈیشن میں  مصنفہ نے ’’غیرت کا قتل‘‘ میں حسب ضرورت اضافہ وتبدیلی  کی  ہے اور ابواب کے اختتام پر دئیے گئے حوالہ جات  کو متعلقہ صفحہ پر ہی لکھنے کا اہتمام کیا ہے،باب کا عنوان  ،متعلقہ باب کےہر صفحے پر بھی دے دیا ہےاور ’’ مضبوط مگر باوقار عورت کون؟‘‘ کے عنوان سے ایک نیا باب  اس میں شامل کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنفہ کی تدریسی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں  ایمان وسلامتی اور صحت وعافیت سے رکھے۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش  لفظ                                                                     از مصنفہ

7

 کچھ باتیں نئے ایڈیشن کے بارے میں

13

تقدیم                             طالب الہاشمی

15

تقدیم                                عطاء اللہ صدیقی

23

مغرب کا نظریہ مساوات مردوزن

33

موجودہ مسلم معاشرے اور نظریہ مساوات مردوزن

61

مساوات مردوزن کا اسلامی تصور

167

گھریلو نظم میں مرد کی سربراہی

193

عورت کا مقدس وجود

215

اسلام اور پاکدامنی

233

ستر و حجاب کے احکام

267

عورت اور معاشی مسائل

315

ولایت نکاح کا مسئلہ

331

مہر

361

تعدّدِ ازواج

377

مسئلہ طلاق

391

خلع کا حق

425

اسلام میں عورت کی نصف شہادت

445

اسلام میں عورت کی نصف وراثت

475

اسلام میں عورت کی نصف دیت

485

اسلام اور عورت کی سربراہی

503

غیرت کا قتل اور اسلامی احکام

563

صرف اسلام ہی طبقہ نسواں کا محسن ہے

593

قانون الہی نہ ماننے والے مسلمانوں کا انجام

621

موجودہ مسلمان عورت کی زبوں حالی اور اصلاح احوال

629

تذکرہ چند اولو العظم باکمال خواتین کا

653

جدید مغربی نومسلم خواتین کے اسلام کے بارے میں تاثرات

677

مضبوط اور بااختیار عورت کون؟

695

ضمیمہ۔ اسلام اور ملکِ یمین

721

کتابیات

733

تبصرے

735

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19047
  • اس ہفتے کے قارئین 249598
  • اس ماہ کے قارئین 1768671
  • کل قارئین115660671
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست