#6566

مصنف : ڈاکٹر سعید اسماعیل صینی

مشاہدات : 13086

اسلام پر اعتراضات اور ان کے جوابات

  • صفحات: 170
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6800 (PKR)
(منگل 14 دسمبر 2021ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔اسلام ہی نے انسانیت کی فلاح کے لئے رفاہِ عامہ اور خیرو بھلائی کے اُمورمیں کافر ومسلم کا فرق روا رکھے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی تعلیم دی اور اسلام نے بلا تفریق ہر انسان کے سر پرعزت و شرف کا تاج رکھا   ہےیہ اسلام کا ایسا واضح امتیاز ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی اس سلسلہ میں اسلام کا ہم پلہ نہیں ہے۔اسلام دین برحق ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق یہ پوری دنیا پر پھیلے گا اگرچہ اس کے نہ ماننے والے جتنی مرضی سازشیں کرلیں۔ہر دور میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات سے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے سازشیں ہوتی رہی ہیں۔ محافظین اسلام نے الحمد للہ ہر دو ر میں اسلام پر کیے گئےاعتراضات کے   دلائل سے مزین جوابات دئیے ہیں اور اس موضوع  پرباقاعدہ کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’اسلام پرا عتراضات اور ان کےجوابات‘‘  ڈاکٹر سعید اسماعیل صینی کی عربی تصنیف تساؤلات جدلية حول الإسلام وتعليقات کااردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب اختصار کےساتھ  عقائد ،عبادات ، تشریعات اور مبادی اخلاق کی ایک مکمل صورت پیش کرتی ہے۔اسی طرح اس کتاب  میں اسلامی تعلیمات  سے متعلق اٹھائے جانے والے دور حاضر کےمتعدد سوالات کے جوابات دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔نیز فاضل مصنف نے اہل اسلام کی مسلمہ نصوصِ مقدسہ (قرآن وسنت اور اجماع)کے علاوہ  روزہ مرہ زندگی کے واقعات سے مثالیں لے کر بھی  اسلام پر کیے گئے اعتراضات کے جوابات دینے کی کوشش کی ہے ۔اللہ تعالیٰ اسے کتاب کو  امت مسلمہ کےلیے نفع بخش بنائے اور مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

اسلام عقیدہ و عبادات اور شریعت کا نام ہے

13

اسلام کے بنیادی عقائد و عبادات کیا ہیں

13

چودہ صدیاں قبل کی شریعت کی تطبیق کیونکر ممکن ہے

15

اگر یہ سوال ایک مسلمان کرے تو اس کا حکم کیا ہے

16

شریعت اسلامی کا حالات و واقعات سے ربط و تعلق کی نوعیت

19

شریعت اسلامی کی دائمی و ابدی اہم خصوصیات

22

قرآن کریم

24

سنت نبویہ

25

اجتہاد

25

اجماع

29

قضاء وقدر جہاد اور اللہ کے لیے دوستی اور دشمنی

59

خیر پھیلانے کی حرص

59

مسلمان اسلام کیوں پھیلانا چاہتے ہیں

59

اسلام میں انسانی حقوق کا مفہوم

71

اسلام میں غلامی سے کیا مراد ہے

78

اسلام میں عورت کا مقام

98

اسلام دہشت گردی اور تشدد و زیادتی کا مخالف ہے

130

انتہا پسندی اور شریعت اسلامی کی تطبیق

143

ایک اہم نکتہ

157

خلاصہ

160

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9114
  • اس ہفتے کے قارئین 167646
  • اس ماہ کے قارئین 1686719
  • کل قارئین115578719
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست