#6605

مصنف : ڈاکٹر سید سعید احسن عابدی

مشاہدات : 4380

حدیث کا شرعی مقام جلد اول

  • صفحات: 542
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21680 (PKR)
(ہفتہ 22 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

کچھ گمراہ لوگوں نےعہد صحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کااظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعت رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔ منکرین حدیث اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد   انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہوکر دائرہ اسلام سے نکلتی رہی ہے۔ لیکن   الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد حسین بٹالوی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی،حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،مولانا داؤد راز شارح بخاری، مولانا اسماعیل سلفی ، محدث العصر حافظ محمدگوندلوی ﷭وغیرہم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اور اسی طرح ماہنامہ محدث، ماہنامہ ترجمان الحدیث ،ہفت روزہ الاعتصام،لاہور ،پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی وغیرہ کی   فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں   صحافتی خدمات بھی   قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ علماءاور رسائل وجرائد کی   خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) مولانا ڈاکٹرسید سعیدا حسن عابدی حفظہ اللہ  کی زیر نظر کتاب بعنوان ’’ حدیث کا شرعی مقام ‘‘ بھی دفاع حدیث کے سلسلے کی ایک کڑی ہے یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے مصنف موصوف نے اس کتاب میں  دلائل کی زبان میں جہاں حدیث کی حجیت کو ثابت کیا ہے وہیں پر اپنے انوکھے  اور نرالے اسلوب میں حدیث فہمی کے اصول وضابطے متعین کیے ہیں ۔ عصر حاضر کے معترضین ومشککین کے شکوک وشبہات کو  بغیر کسی ادھر ادھر کے نقل ونص  کاسہار لیے ہوئے محض قرآن وحدیث اور عربی لغت کی روشنی میں ردّ کیا ہے۔نیزحدیث وفقہاء) حدیث اور صوفیا، حدیث اور متکلمین اس کتاب کے اہم اور نادر موضوعات ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

13

کتاب کے متعلق کچھ میرے تاثرات

34

احساسات ناشر

39

قرآن کی طرح حدیث بھی شرعی ماخذ ہے

45

صحیح بخاری کی بعض حدیثوں پر اعتراضات کی حقیقت

140

حفاظت حدیث

329

قرآن و حدیث کا باہمی تعلق

453

جاری ہے

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4323
  • اس ہفتے کے قارئین 162855
  • اس ماہ کے قارئین 1681928
  • کل قارئین115573928
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست