#4898

مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

مشاہدات : 8571

اسلامی مہینوں کے غیر شرعی رسوم و رواج

  • صفحات: 147
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3675 (PKR)
(منگل 04 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث، فیصل آباد

اللہ تعالیٰ کا ہم پریہ احسان ہے اللہ تعالیٰ نے ہماری آسانی کے لیے زمانے کو بارہ مہینوں میں تقسیم فرمادیاہے او ر جب سے اللہ نے زمین وآسمان پیدا فرمائے ہیں مہینوں کی کل تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے(محرم، رجب، دوالقعدہ اور ذو الحج)حرمت والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حرمت والے مہینوں کا ذکرکرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’جس دن سے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا ،اسی دن سے اللہ کےنزدیک اس کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے ۔ ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ یہی صحیح دین ہے،پس تم ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو ‘‘سورہ توبہ :36) محسنِ انسانیت سیدنا محمدﷺ نے بعض مخصوص مہینوں کے لیے کچھ اعمال او ران کے عظیم فضائل وبرکات بیان فرمائے ہیں کتب حدیث میں ان کی وضاحت موجود ہے ۔لیکن ہمارے معاشرے میں لوگوں سارے مہینوں میں طرح طرح کی بدعات وخرافات انجام دیتے ہیں کہ جو صریحاً شریعت اسلامیہ کے خلاف ہیں ۔قمری سال اور اس کے مہینوں کے تعارف کے سلسلے میں عربی اوراردومیں مختصر اور مفصل کئی کتب ترتیب دی گی ہیں جن میں ان مہینوں میں پیش آنے والے تاریخی واقعات اور ان میں کی جانے والی عبادات کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن ان میں اکثر کتب غیر مستند اور ناقابل اعتماد ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی مہینوں کے غیر شرعی رسوم ورواج ‘‘ محترم جناب تفضیل احمد ضیغم کی تالیف ہے ۔ فاضل مصنف نے ا س کتاب میں اسلامی مہینے اوربدعات مروجہ میں رمضان المبارک اور غیر شرعی امور ، شب برات اوراسلام ، رجب کےکونڈے ،محرم اوربدعات محرم ، مروجہ عید میلاد النبی جیسے مسائل کو باحوالہ اور ضعیف روایات سے اجتناب کرتے ہوئے علمی اور تحقیقی انداز میں مرتب کر کے لوگوں کودعوت فکر دی ہے کہ ان چیزوں سے مکمل اجتناب واحتراز کریں جن کا دین سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے اور ہمارے معاشرے سے بدعات وخرافات کا ذریعہ بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

7

کلمات چند

10

محرم اوربدعات محرم

13

رلادینے والی تقاریر

17

حضرت حسینؓ کامنگتابنانا

20

دودھ کی سبیلیں اورکجیاں ٹھوٹھیاں

22

محرم کےمہینہ کوسوگ کامہینہ قرار دینا

25

میت پرسوگ کی شرعی مدت

26

ماہ محرم میں شادی پر پابندی

28

دین میں سختی کرنےوالوں کونبی ﷺ کی تنبیہہ

29

احمد رضاصاحب کافتویٰ

30

قبروں پر لیپاپوتی کرنا

31

کیاماہ صفرمنحوس ہے ؟

33

ماہ صفر کی وجہ تسمیہ

37

ماہ صفر اورموجودہ عمل

37

نحوست اسلام کی نظر میں

39

ماہ صفر کاآخری بدھ اورسیرو سیاحت

40

احمد رضاخاں صاحب کافتوی

41

ماہ صفر میں دیگر رائج شدہ کام

42

عیدمیلاد النبیﷺ تاریخ کےآئینہ میں

45

عیدمیلاد النبیﷺ کی تاریخی حیثیت

51

گھرکی گواہیاں

52

لاہور میں میلاد کاآغاز

54

راولپنڈی میں میلاد کاآغاز

54

عیدمیلاد کس دن منائیں؟

55

5ربیع الاول

55

9ربیع الاول

56

10،12،اور17 ربیع الاول

57

پیرعبدالقادر جیلانی کےہاں 10محرم کادن

58

میلاد منانےوالوں کےدلائل

60

محفل میلاد اورامام سیوطی کارد

60

پہلاشبہ

61

بطلان ورد

61

دوسراشبہ

63

تیسراشبہ

64

چوتھا شبہ

65

میلاد منانے والوں کےبے بنیاد دلائل

67

دلیل نمبر 1

67

دلیل نمبر 2

68

دلیل نمبر 3

69

دلیل نمبر 4/5

70

دلیل نمبر 6

71

علامہ عبدالعزیز بن باز ﷫ مفتی اعظم سعودی عرب کافتوی

76

اسماعیل سلفی ﷫ کافتوی

77

محبت کامعیار

81

مفتی عبیداللہ عفیف کافتوی

81

رجب کےکونڈے تاریخ کےآئینہ میں

87

رجب کےکونڈے اورطریقہ کار

90

کونڈوں کی بنیاد

91

کتاب داستان  عجیب کاخلاصہ

92

داستان عجیب پر ایک نظر

96

کونڈوں کی ابتداء

98

کونڈے بھرنے کی وجہ

98

اما م جعفر صادق ﷫ کی پیدائش وفات

99

22رجب امیرمعاویہ ﷜ کی وفات کادن

100

شب برات اوراسلام

103

آتش بازی کی ابتداء

106

کتب احادیث کی شروحات سےثبوت

107

ملکی معیثت اورآتش بازی

110

رمضان المبارک اورغیرشرعی امور

119

روزےکی نیت کےالفاظ

122

قیامت کےمعنی میں لفظ غد کااستعمال

122

آنےوالے کل کےلیے لفظ غد کااستعمال

123

نمازوروزہ کی نیت فقہ حنفی کی نظر میں

125

روزے کی افطاری

125

روزے کی افطار ی اورصحابہ کاانداز

126

روزے کی افطاری اورہماراانداز

128

افطاری میں نصاری سےایک اورمشابہت

128

روزے کی افطاریس کےلیے اعلان کرنا

130

لیلۃ القدر کوصرف ستائیسویں رات کوساتھ خاص کرنا

131

اکیسویں رات

131

تئیسویں رات

132

ستائیسویں رات

132

لیلۃ القدر کوکس رات ڈھونڈھیں

133

چراغاں کس رات کریں

134

عیدکارد رسم بد

135

شبینہ کااہتمام

136

اعتکاف کرنےوالے

141

اعتکاف میں آزادی

141

اعتکاف میں تنگی کرنےوالے

142

کتابیات

143

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36014
  • اس ہفتے کے قارئین 461504
  • اس ماہ کے قارئین 1661989
  • کل قارئین113269317
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست