#7386

مصنف : ابن رفیق

مشاہدات : 444

گچک یا لچک

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2560 (PKR)
(اتوار 22 ستمبر 2024ء) ناشر : ابن رفیق پبلیکیشنز لاہور

بر صغیر پاک و ہند میں ہندوانہ رسوم و رواجات کا چلن اس قدر عام ہے کہ مسلمان رسومِ اختراعیہ کے اس قدر پابند ہیں کہ فرض و واجب کی ادائیگی چھوڑ دیتے ہیں مگر ان رسم و رواج کو پورے کرنے میں رائی برابر بھی کمی نہیں آنے دیتے۔اور ان کی بدولت طرح طرح کی پریشانی اور تنگ دستی اور مصیبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور دین و دنیا دونوں کھو دیتے ہیں۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بہت سارے لوگ ہندو مذہب سے مسلمان ہوئے ہیں اور ہمیشہ سے ہندوؤں کے ساتھ رہتے بستے چلے آ رہے ہیں۔وہ مسلمان تو ہو گئے لیکن ان کے عام رسم و رواج ہندوانہ ہی ہیں۔ بعض ہندوانہ رسمیں اسلامی پیوندکاری کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔ انہی ہندوانہ رسوم و رواجات میں سے ایک میت کے گھر پہلے، تیسرے، ساتویں، اکیسویں اور چالیسویں دن کھانے کا اہتمام کرنا،مولوی صاحب سے ختم پڑھوانا اور تبرک چنے اور پھل مکھانے تقسیم کرنے کی رسوم ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ گچک یا لچک‘‘ ابن رفیق کی کاوش ہے جو کہ مختلف مذہبی اور معاشرتی موضوعات پر لکھا جانے والا حقیقت کے قریب ترین مقبول عام مُنا سیریز ’’آئیے منے سے کچھ سیکھیں‘‘ کا ایک دلچسپ فرضی سلسلہ ہے جس میں آسان فہم انداز سوال و جواب (مکالمہ)کی صورت میں میں ثابت کیا گیا ہے کہ میت کے گھر پہلے، تیسرے، ساتویں، اکیسویں اور چالیسویں دن کھانے کا اہتمام کرنے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں بلکہ محض یہ ہندووانہ رسوم و رواج ہیں۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

2

عرض ناشر

 

3

آئیے منے سے کچھ سیکھیں

 

4

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42043
  • اس ہفتے کے قارئین 348292
  • اس ماہ کے قارئین 1524340
  • کل قارئین106395461
  • کل کتب8796

موضوعاتی فہرست