#6842

مصنف : ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی

مشاہدات : 3982

الجامع فی القراءات العشر المتواترۃ جلد اول

  • صفحات: 672
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26880 (PKR)
(جمعہ 11 نومبر 2022ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیہ 91 بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور

قرآن مجید     نبی کریم ﷺپر نازل کی جانے والی   آسمانی کتب میں سے  آخری  کتاب ہے۔آپﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی ،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتبِ احادیث میں  اسناد احادیث کی طرح  مختلف قراءات کی اسنادبھی موجود ہیں ۔ اس وقت دنیا  بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالمِ اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔ مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  میں ان چاروں متداول روایات(اور مزید روایت شعبہ) میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علوم ِقراءات کے موضوع پرسیکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ حجیت قراءات  وفاع قراءات  کےسلسلے میں ’’ جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور  کے ترجما  ن مجلہ   ’’ رشد‘‘ کے  چھ  ضخیم جلدوں  پر مشتمل خاص نمبر  گراں قد ر علمی ذخیرہ  ہے اور اردو زبان میں اس نوعیت کی اولین علمی کاوش ہے ۔اللہ  تعالیٰ   قراءات   کے  موضوع پر  اس علمی  ذخیرہ کےمرتبین وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین۔(م۔ا)

موضوعات

صفحہ

تقریظ: از قاری صہیب احمد میر محمدی صلی اللہ علیہ وسلم

4

عرض مصنف: ازڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ

7

مقدمۃ الکتاب: قراء ات قرآنیہ سے متعلق چند اہم مباحث

13

فصل اوّل : سبعۃ أحرف پر نزول قرآن کا بیان

14

فصل دوم: حروفِ سبعہ سے مراد اور مختار رائے

30

فصل سوم: سبعہ اَحرف پر نزول قرآن کی حکمت

39

فصل چہارم : مذکورہ احادیث مبارکہ کا ماحصل اورفوائد

45

فصل پنجم : قراء ات ِ سبعہ اور حروفِ سبعہ کی ان سے مناسبت

49

فصل ششم : قراء ات عشرہ کا تواتراور ان کا ثبوت

57

باب اول: مبادیاتِ تلاوت

73

فصل اول: اِستعاذہ کا بیان

74

فصل دوم: بسم اللہ کا بیان

83

فصل سوم : مخارج الحروف کا بیان

95

فصل ِ چہارم : صفات الحروف کا بیان

110

مطلب اوّل : مبادیاتِ صفات

111

مطلب دوم: صفاتِ لازمہ کا بیان

114

مطلب سوم : تتمہ صفاتِ لازمہ

123

مطلب چہار م: صفاتِ ممیزہ

127

فصل پنجم : حروف اور حرکات کی اداء کا بیا ن

130

مطلب اول: حرکت سکون اور تشدید کی ادائیگی

130

مطلب دو م : بعض حروف کی ادائیگی

131

مطلب سوم: 29/حروف کی علیحدہ علیحدہ ادائیگی

132

باب دوم : میم جمع کے اَحکام

142

باب سوم: اِدغام اور اظہار کا بیان

146

پہلا جملہ : ادغام کبیر کا بیان

150

فصل اول: اِمام  اِبو شعیب موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ کے اِدغام کا بیان

151

فصل دوم: امام سوسی رحمہ اللہ علیہ کے سوا دیگر قراء کے اِدغام کا بیان

165

دوسرا جملہ : اِدغام صغیر کا بیان

176

فصل اول: اِدغام صغیر کا عمومی

177

فصل دوم: نون ساکن وتنوین کے اِدغام کا بیان

191

فصل سوم: میم ساکن کے ادغام کا بیان

197

فصل چہارم : ھاء ات کے احکام

201

فصل اول: واحد مذکر غائب کی ضمیر کا بیان

208

فصل ثانی : تثنیہ اور جمع غائب کی ضمیر کا بیان

215

باب پنجم : مدو صر کے احکام

217

باب ششم : ھمزۂ قطعیہ کے اَحکام

264

پہلا جملہ : ہمزۂ مفردہ قطعی کا بیان

269

فصل اوّل : اِبدال کا بیان

270

فصل ہفتم : تکبر کی وجوہ کا بیان

589

فصل ہشتم : تکبیرات   سے متعلقہ اہم مسائل

600

فصل نہم : نماز میں تکبیر پڑھنے کا حکم

607

فصل دہم : نماز وغیرہ نماز میں تکبیرپڑھنے کا حکم

607

دوسرا جملہ : الحال ّ المرتحل کا بیان

619

فصل اوّل : الحالّ المرتحل کا مفہوم ، ثبوت کے دلائل اور فقہی حکم

620

فصل دوم: حدیث الحالّ المرتحل کے متعلق شبہات او ر ان کا جائزہ

625

احوال زیست ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی رحمہ حفظہ اللہ

633

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45143
  • اس ہفتے کے قارئین 342121
  • اس ماہ کے قارئین 1395621
  • کل قارئین110717059
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست