#6277

مصنف : نگہت ہاشمی

مشاہدات : 1611

عظیم شخصیت ( سیرت سیریز 1)

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1715 (PKR)
(پیر 01 فروری 2021ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر  رسالہ ’’عظیم شخصیت ‘‘خواتین کی  تعلیم وتربیت کے معروف ادارے النور انٹر نیشنل کی بانی وسرپرست محترمہ نگہت ہاشمی صاحبہ کی  مرتب کردہ سیرت سیریز کا پہلا حصہ ہے یوں تو نبی کریم ﷺ کی  ذات کا ہررُخ عظیم ہے ۔ نگہت ہاشمی صاحبہ نے نبی کریمﷺ کی شخصیت کے چند اہم پہلوؤں کو الگ الگ عنوان سے مرتب  کرکے سیرت سیریز کا حصہ بنایا ہے ۔سیرت سیریزمیں حسب ذیل نوعنوانات شامل ہیں ۔1۔عظیم شخصیت2۔عظیم اخلاق3۔عظیم معلّم انسانیت 4۔عظیم منتظم5۔عظیم معاشی ومعاشرتی اسوہ6۔عظیم داعی7۔کامیابی ہماری حرص رسول اللہ ﷺ کی 8۔رسالت ایک مشن9۔رسول ہمارے محسن ۔ اللہ تعالیٰ  ہمیں اپنی زندگی کو نبیﷺ کی زندگی کے مطابق ڈھالنے کی توفیق دے ۔(آمین)(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2161
  • اس ہفتے کے قارئین 14100
  • اس ماہ کے قارئین 66702
  • کل قارئین69558901

موضوعاتی فہرست