ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر

  • نام : ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر

کل کتب 2

  • 1 #5006

    مصنف : ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر

    مشاہدات : 7521

    مطالعہ تہذیب

    (جمعہ 01 ستمبر 2017ء) ناشر : قرطاس کراچی
    #5006 Book صفحات: 346

    دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ حسنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے بیک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب’’مطالعہ تہذیب‘‘  محترمہ نگار سجاد ظہیر صاحبہ کی تصنیف ہے مصنفہ 1987ء سے 2014ءتک اٹھائیس بر س جامعہ کراچی  سے  وابستہ رہیں موصوفہ نے  یہ کتاب   ایم اے    کے طلبہ وطالبات   کی نصابی   ضرورت کو مد نظر  رکھتے ہوئے مرتب کی ۔اس کتاب کا  پہلا ایڈیشن  1993ء میں شائع  ہوا، 2007ء میں  ...

  • 2 #5875

    مصنف : ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر

    مشاہدات : 13311

    سیرت نگاری آغاز و ارتقاء

    (ہفتہ 14 ستمبر 2019ء) ناشر : قرطاس کراچی
    #5875 Book صفحات: 276

    مسلمانوں میں تاریخ نویسی کا آغاز مغازی و سیر سے ہوا۔ مغازی کی روایت و درس کی ابتداء عہد خلافت راشدہ میں ہو چکی تھی اور پہلی صدی ہجری ا بھی اپنے اختتام کو نہیں پہنچی تھی کہ مغازی و سیرت کی کتب مدون ہو چکی تھیں۔ قبل از اسلام عربوں میں تاریخ نگاری کا کوئی چلن نہیں تھا تاہم یمنی عربوں کے پاس تاریخ نگاری کی روایت ضرور تھی اور ان کے پاس کچھ تاریخی تحریری سرمایہ بھی موجود تھا۔ پھر عربوں کی حماسی شاعری، ایام العرب کے منظوم تذکرے اور علم الانساب کی وجہ سے ان کے پاس تحریری سرمایہ جمع ہو گیا تھا جس نے آگے چل کر تاریخ نگاری کی روایت قائم کرنے میں عربوں کی مدد کی۔ عرب قبیلے ماضی کی شاندار روایت کو یاد رکھنا، آباء و اجداد کے محاسن، قصائد، جود و سخا، ایفائے عہد، مہمان نوازی، اشعار، قصص اور  جنگ و جدل کی داستانیں بڑے شوق سے سنی اور سنائی جاتی تھیں۔ جب نزول قرآن کا سلسلہ شروع ہوا جس میں متعدد مقامات پر سابقہ امم اور انبیاء کرام کے قصص و واقعات بیان کیے گئے ہیں تو اہل عرب میں فطری طور پر تاریخ سے دلچسپی پیدا ہونی شروع ہوئی۔ اب چونکہ عربوں میں مغازی و سی...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39578
  • اس ہفتے کے قارئین 226654
  • اس ماہ کے قارئین 800701
  • کل قارئین110122139
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست