ابو عمار زاہد الراشدی

  • نام : ابو عمار زاہد الراشدی

کل کتب 6

  • 1 #5014

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 14406

    اسلام اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے عالمی منشور کے تناظر میں

    (جمعہ 29 ستمبر 2017ء) ناشر : الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
    #5014 Book صفحات: 119

    انسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام و قار اور مساوات پر مبنی ہے قرآن حکیم کی روسے اللہ رب العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو سیدنا آدمؑ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضلیت عطاکی گئی ۔مغرب نے حقوقِ انسانی کا جو تصور پیش کیا ہے وہ انتہائی ناقص اور فرسودہ ہے، اس کے اندر اتنی وسعت نہیں کہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرسکے اس کے باوجود مغرب حقوق انسانی کی رٹ لگائے تھکتا نہیں، لیکن محمد عربی ﷺنے جو مربوط نظام، انسانی حقوق کا پیش کیا وہ زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہے، جن میں احترام انسانیت، بشری نفسیات ورجحانات اور انسان کے معاشرتی، تعلیمی، شہری، ملکی، ملی، ثقافتی، تمدنی اورمعاشی تقاضوں اور ضروریات کا مکمل لحاظ کیاگیا ہے اور حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے اتنی اہمیت دی ہے کہ اگر کسی شخص نے دنیا میں کسی کا حق ادا نہیں کیا تو آخرت میں اس کو ادا کرنا پڑے گا ورنہ س...

  • 2 #7163

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 7967

    اسرائیل ، عالم اسلام اور پاکستان

    (ہفتہ 28 اکتوبر 2023ء) ناشر : پاکستان شریعت کونسل راولپنڈی
    #7163 Book صفحات: 52

    یہودِ مدینہ نے عہد رسالت مآب میں جو شورشیں اور سازشیں کیں ان سے تاریخِ اسلام کا ہر طالب علم آگاہ ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں سے یہود نے مسلمانوں کے خلاف معادانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔ بیسویں صدی کے حادثات و سانحات میں سب سے بڑا سانحہ مسئلہ فلسطین ہے۔ یہود و نصاریٰ نے یہ مسئلہ پیدا کر کے گویا اسلام کے دل میں خنجر گھونپ رکھا ہے ۔ 1948ء میں اسرائیل کے قیام کے بعد یورپ سے آئے ہوئے غاصب یہودیوں نے ہزاروں سال سے فلسطین میں آباد فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کر کے انہیں کیمپوں میں نہایت ابتر حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ کے دوران اسرائیلی یہودیوں کی جارحانہ کاروائیوں اور جنگوں میں ہزاروں لاکھوں فلسطینی مسلمان شہید، زخمی یا بے گھر ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد مقبوضہ فلسطین کے اندر یا آس پاس کے ملکوں میں کیمپوں کے اندر قابلِ رحمت حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ مسئلہ فلسطین و اسرائیل کی اصل نوعیت اور اس کے بنیادی مقاصد و عناصر کو سمجھنے کے لیے زیر نظر کتابچہ ’’ اسرائیل ،عالمِ اسلام اور پ...

  • 3 #7175

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 2087

    غامدی صاحب کا تصور حدیث و سنت

    (جمعہ 10 نومبر 2023ء) ناشر : الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
    #7175 Book صفحات: 22

    تمام اہل سنت کے نزدیک ’سنت‘کی تعریف میں اللہ کے رسول ﷺ کے اعمال کے ساتھ ساتھ آپ کے اقوال اور تقریرات بھی شامل ہیں، اسی لیے اصول فقہ کی کتب میں جب علمائے اہل سنت، سنت پر بطور مصدر شریعت بحث کرتے ہیں تو سب اسی بات کا اثبات کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ کے اعمال کے علاوہ آپ کے اقوال اور تقریرات بھی مصدر شریعت ہونے کی حیثیت سے سنت کی تعریف میں شامل ہیں۔ جبکہ غامدی صاحب کے نزدیک سنت سے مراد دین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جسے نبی ﷺ نے اس کی تجدید و اصلاح کے بعد اور اس میں بعض اضافوں کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں دین کی حیثیت سے جاری فرمایا ہے۔ زیر نظر کتابچہ میں ’’غامدی صاحب کا تصور حدیث و سنت ‘‘ماہنامہ اشراق،لاہور میں غامدی صاحب کے تصور سنت کے بارے شائع ہونے والے موقف کے جواب میں علامہ زاہد الراشدی صاحب کی ان ناقدانہ تحریروں کا مجموعہ ہے جو ماہنامہ الشریعہ کے مختلف شماروں میں شائع ہوئیں بعد ازاں الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ نے افادۂ عام کے لیے انہیں کتابی صورت میں شائع کیا۔(م۔ا)

  • 4 #7177

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 2186

    جاوید احمد غامدی کے حلقہ فکر کے ساتھ ایک علمی و فکری مکالمہ

    (اتوار 12 نومبر 2023ء) ناشر : الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
    #7177 Book صفحات: 212

    عصر حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ منکرین حدیث کا ہے۔ مغرب کی چکا چوند سے متاثر، وضع قطع میں اسلامی شعائر سے عاری، نام نہاد روشن خیالی کے سپورٹر، دینی اصولوں میں جدت و ارتقاء کے نام پر تحریف کے قائل و فاعل، دینی احکام کی عملی تعبیر کو انتہا پسندی اور دقیانوسیت قرار دینے والے، قرآن مجید کی آڑ میں احادیث رسول ﷺ کی تاویل و تحریف کے ساتھ استہزاء کرنے والے اس گروہ کے دور حاضر کے لیڈر جناب جاوید احمد غامدی صاحب ہیں۔ جو میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے باطل افکار و نظریات کو خوب پھیلا رہے ہیں۔ جن میں معتزلہ کی طرح عقل انسانی کے بجائے فطرت انسانی کو کلی اختیارات عطا کرنا، دین اسلام کی تفہیم و تشریح میں انسانی فطرت و عربی محاورات یا دورِ جاہلیت کے اشعار کو بنیادی حیثیت دینا اور احادیث کو روایات کہہ کر ثانوی یا ثالثی حیثیت دے کر اور بسااوقات قرآن سے متصادم کا لیبل چسپاں کر کے پس پشت ڈال دینا، مسئلہ تحلیل و تحریم کو شریعت سے خارج کرنا، علاقائی رسومات کو تواتر عملی کا جامہ پہنا کر اسے دین بنا ڈالنا، قرآن کے نام پر مغرب کے تمام ملحدانہ افکار و نظریا...

  • 5 #7182

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 2579

    سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور انسانی حقوق

    (جمعہ 17 نومبر 2023ء) ناشر : الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
    #7182 Book صفحات: 96

    نبی کریمﷺ نے مختلف قدغنوں اور پابندیوں زنجیروں میں گرفتار دنیا کو انسانی حقوق سے آشنائی بخشی اور انہیں انسانیت کی قدر و قیمت سے آگاہ کیا۔ رسول اللہﷺ نے حقوق کی دو قسمیں بتائیں: حقوق اللہ اور حقوق العباد۔ حقوق اللہ سے مراد عبادات ہیں یعنی اللہ کے فرائض اور حقوق العباد باہم انسانوں کے معاملات اور تعلقات کا نام ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’سیرۃ النبی ﷺ اور انسانی حقوق‘‘علامہ ابو عمار زاہد الراشدی صاحب کے 2018ء میں الشریعہ اکادمی ،گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سیرت نبوی اور انسانی حقوق کے محتلف پہلوؤں(سیرۃ النبیﷺ اور انسانی حقوق، معاشرتی حقوق، معاشی حقوق، پڑوسیوں کے حقوق، مزدوروں کے حقوق، مسافروں کے حقوق، غیر مسلموں کے حقوق، افسروں کے حقوق، مہمانوں کے حقوق، قیدیوں کے حقوق، غلاموں کے حقوق، سیرۃ ا لنبی ﷺ اور دعوتِ اسلام) پر پیش کئے گئے مختلف محاضرات کی کتابی صورت ہے۔(م۔ا)

  • 6 #7187

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 2461

    عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور منکرین حدیث کا تاریخی پس منظر

    (بدھ 22 نومبر 2023ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت پاکستان شریعت کونسل لاہور
    #7187 Book صفحات: 82

    ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33: 40) ترجمہ:’’محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں او...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83204
  • اس ہفتے کے قارئین 117032
  • اس ماہ کے قارئین 1733759
  • کل قارئین111055197
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست