#1993

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 8553

یہ پر شکوہ کائنات

  • صفحات: 170
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4250 (PKR)
(جمعہ 24 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ سنٹر ۔پاکستان

اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیاں پوری کائنات میں بکھری پڑی ہیں ،جو اس ذات باری کےو جود پر دلالت کرتی ہیں۔دن اور رات کا آنا جانا،سورج چاند اور ستاروں کی گردش ،سر سبز باغات اور لہلہاتی کھیتیاں ،بلند وبالا پہاڑ اور گہرے سمندر،وسیع وعریض زمین اور گہرے نیلگوں بادل اور یہ پر شکوہ کائنات اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر ہیں۔ان تمام چیزوں کو دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آخر کوئی تو ایسی ہستی ہے جس نے کائنات کو یہ خوبصورت رنگ عطا کئے ہیں اور اس وسیع وعریض نظام کو چلا رہی ہے۔خلاء اتنی وسیع ہے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔اس کے باوجود یہ نظام اتنی خوبصورتی اور ترتیب سے چل رہا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے اور سوتے وقت ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب "یہ پر شکوہ کائنات"ترکی کے معروف  فلسفی  اور دانشور محترم ہارون یحیی ﷾کی کاوش ہے،جس کا اردو ترجمہ  گلناز کوثر نے کیا ہے۔مولف بیسیوں کتب کے مولف ہیں ۔آپ کی کتب کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں میں قرآن کے پیغام کو پھیلایا جائے اور ان کے ایمان واعتقاد کو مستحکم کیا جائے۔زیر تبصرہ کتاب میں بھی مولف نے  کائنات کے رنگوں اور پرشکوہ مناظر سے حق باری تعالی کی قدرت اور توحید پر استدلال کیا ہے،اور کتاب میں  رنگین مناظر کی تصاویر لگا کر اس کی اہمیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

11

اتفاقات کی لغویت

 

14

نیستی سے نیستی کی طرف بگ بینگ

 

18

وسعت خلا کا تصور

 

20

بے مثال نظام شمسی

 

22

ایک بے مثال سیارہ

 

25

ماحول کی منہ بولتی ساخت

 

28

زمین کو مضبوط بنانے والے پہاڑ

 

30

بحری توازن

 

33

پانی اور پودوں میں ہم آہنگی

 

36

برف کے گالے

 

38

ناریل کے درخت کا بیج

 

46

میسن مکھیوں کی مہارت

 

53

غوطہ خوری کے ماہر کیڑے

 

58

چیونٹیوں کے ہوٹل

 

64

عظیم الشان درخشاں مخلوقات

 

66

ڈالفن کے ڈیزائن

 

72

سمندری دنیا ایک دلچسپ مخلوق

 

74

خاردار کیکڑوں کی ہجرت

 

81

سمندری پناہ گاہیں

 

94

جاندار اشیاء کی مکمل تناسب

 

100

پرندوں کے پروں کی تفصیل

 

106

ایک مکمل شکاری عقاب

 

112

اڑنے والی گلہریوں کی مہارتیں

 

118

صحرائی زندگی

 

126

انسان کا عظیم الشان نظام پیدائش

 

134

پھیپھڑوں کا متاثر کن نظام

 

144

ایک چوکس تھانیدار

 

152

ایٹم کی ساخت میں پوشیدہ طاقت

 

160

پروٹان اور نیوٹران کے مابین توازن

 

163

نتیجہ

 

166

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52968
  • اس ہفتے کے قارئین 582110
  • اس ماہ کے قارئین 369355
  • کل قارئین114261355
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست