#1261

مصنف : محمد اختر صدیق

مشاہدات : 26302

ٹیلی فون اور موبائل کا استعمال آداب، فوائد، نقصانات

  • صفحات: 122
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3660 (PKR)
(پیر 08 اکتوبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

گزشتہ چند سالوں سے ٹیلیفون اور موبائل کی دنیا میں زبردست انقلاب آیا ہے۔ موبائل فون اور کنکشن بے انتہا سستے ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ملک پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ٹیلیفون بے شبہ ایک جدید ٹیکنالوجی اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے بعض اخلاقیات کا ملحوظ رکھا جانا بہت ضروری ہے۔ لیکن موبائل  فون کمپنیوں کے کال اور میسجز کے نت نئے پیکجز کے باوصف بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ مولانا اختر صدیق صاحب نے پیش نظر کتابچہ اسی وجہ سے تالیف کیا ہے کہ لوگوں کو موبائل اور ٹیلیفون کے غلط استعمال سے بچا کر اس نعمت سے استفادے کی طرف راغب کیا جائے۔ انھوں نے کتاب میں ٹیلیفون اور موبائل پر گفتگو کے آداب ذکر کیے ہیں اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ موبائل کا غلط استعمال کس طرح کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل پر معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھنسانے والوں کو طریقہ واردات اور ان کے علاج کو شامل کتاب کیا گیا ہے۔ موبائل فون کے استعمال کے چند خاص آداب ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ بعض حقیقی واقعات بھی ذکر کیے گئے ہیں جو ان لڑکیوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے اپنے خوابوں کا شہزادہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر اپنا سب کچھ برباد کرا بیٹھتی ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ٹیلی فون ایک نعمت یا لقمت

 

8

ٹیلی فون اور موبائل کے فوائد

 

9

موبائل فون کے خاص فوائد

 

13

نعمت کا شکر

 

14

موبائل اور ٹیلی فون پر گفتگو کے شرعی آداب

 

17

فون سننے کے چند آداب

 

22

موبائل فون کے متعلق چند خاص گزارشات

 

24

موبائل فون اور جھوٹ

 

31

کچھ ایس ایم ایس کے متعلق

 

32

ٹیلی فون اور موبائل کے نقصانات

 

34

ٹیلی فونک بھونڈبازی کا شرعی حکم

 

35

ٹیلی فونک بھونڈوں کی اقسام

 

41

ٹیلی فونک بھونڈبازی کے اسباب

 

52

ٹیلی فونک بھونڈبازی کے خوفناک نتائج

 

62

ٹیلی فونک بھونڈبازی کا علاج

 

64

چند حقیقی واقعاتی قصے

 

71

فاخرہ

 

77

رانگ نمبر کا شغل اور اللہ کی پکڑ

 

85

رانگ نمبر سے ....عزت کی بربادی تک

 

102

موبائل اور ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں چند فتاویٰ جات

 

112

موبائل فون

 

119

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87967
  • اس ہفتے کے قارئین 300722
  • اس ماہ کے قارئین 87967
  • کل قارئین113979967
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست