#803

مصنف : امانوئل کانٹ

مشاہدات : 27289

تنقید عقل محض

  • صفحات: 354
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10620 (PKR)
(جمعہ 30 ستمبر 2011ء) ناشر : سٹی بک پوائنٹ کراچی

کانٹ اور اس کی مشہور و معروف زیر مطالعہ کتاب ’تنقید عقل محض‘ کو جو اہمیت جدید فلسفے میں حاصل ہے اسے اہل نظر بخوبی جانتے ہیں۔ اس میں فلسفے کے سب اہم مسئلہ یعنی نظریہ علم کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ لیکن یہ کتاب جس قدر اہم ہے اسی قدر مشکل ہے اس لیے کہ ایک تو موضوع کافی ادق ہے دوسرا کانٹ کا اسلوب بیان پیچیدگی سے خالی نہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں فلسفے کا ذوق رکھنے والے عموماً جرمن زبان سے واقف نہیں ہیں اس لیے ان کی دسترس صرف کانٹ کی تصانیف کے انگریزی ترجموں تک ہےجبکہ ’تنقید عقل محض‘ کے جتنے انگریزی تراجم ہوئے ہیں وہ اصل کتاب سے بھی زیادہ پیچیدہ ہیں۔ اس مشکل کو محترم عابد حسین نے بہت خوش اسلوبی سے حل کیا ہے اور اس کتاب کا ایسا اردو ترجمہ کیا ہے کہ بہت سے ہندوستانیوں کو اس کتاب کے مطالب و معانی میں سمجھنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انھوں نے کتاب کے مضمون کو صحت، سلاست اور وضاحت کے ساتھ ادا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ محترم مترجم نے ترجمہ کے لیے صرف دوسرے ایڈیشن کو سامنے رکھا ہے جو کانٹ نے اصلاح و ترمیم کے بعد شائع کیا تھا اور جو متفقہ طور پر مستند مانا جاتا ہے۔ پوری کتاب کا ترجمہ کرنے کے بجائے صرف دو تہائی ترجمے پر اکتفا کیا گیا ہے جس میں اصل مسئلے یعنی نظریہ علم کا ذکر ہے۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ از مترجم۔کانٹ اور اس کی تصانیف

 

5

حصہ اول۔قبل تجربی حسیات

 

76

حصہ دوم۔قبل تجربی منطق

 

97

پہلا دفتر۔قبل تجربی علم تحلیل

 

104

پہلی کتاب۔تحلیل تصوارت

 

105

دوسری کتاب۔تحلیل قضایا

 

156

دوسرا دفتر۔قبل تجربی علم کلام

 

234

پہلی کتاب۔حکم محض کے تصورات

 

243

دوسری کتاب۔حکم محض کے  متکلمانہ نتائج

 

257

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57030
  • اس ہفتے کے قارئین 90858
  • اس ماہ کے قارئین 1707585
  • کل قارئین111029023
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست