تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ (ع۔م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
6 |
عرض مولف |
|
13 |
شمس الحق |
|
18 |
شمس الہدایہ |
|
34 |
سیف چشتیائی |
|
118 |
نزول مسیح کا مسئلہ |
|
146 |
قادیانی کی مغلط قسمیں |
|
157 |
مقدمہ دیوار |
|
218 |
مولوی کرم الدین پر جرح |
|
265 |
مرزا جی اخبار عام میں |
|
298 |
پیر مہر علی شاہ اور ان کی کتاب |
|
395 |
محمد حسین بٹالوی |
|
432 |
مرزا قادیانی کا عرصہ حیات |
|
509 |
تقریظات اور تبصرے |
|
527 |
کتابیات |
|
543 |