#959

مصنف : محمد بن سعد

مشاہدات : 55132

طبقات ابن سعد - جلد1

  • صفحات: 706
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21180 (PKR)
(بدھ 16 مئی 2012ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی

حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سیرت النبی ﷺ پر عظیم الشان کتاب کا تعارف

 

3

خیرالانسباب نسب رسالت مآب ﷺ

 

30

حالات زندگی

 

42

حضرت آدم ؑ اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان کا زمانہ

 

62

رسول اللہ ﷺ کی ولادت

 

121

بیت اللہ کی تعمیر نو

 

162

رسول اللہ ﷺ کی نبوت

 

165

معجزات

 

190

آغاز ہجرت

 

234

رسول اللہ ﷺ کے غزوات وسرایا

 

245

حصہ دوم

 

 

اخبار النبی ﷺ

 

11

وفود عرب

 

48

خصائل نبوی کا دل آویز نظارہ

 

103

آثار وفات

 

179

رسول اللہ ﷺ کے ایام علالت

 

188

صحابہ ؓ کی اتباء اور پیروی کا حکم

 

273

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52387
  • اس ہفتے کے قارئین 581529
  • اس ماہ کے قارئین 368774
  • کل قارئین114260774
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست