#848

مصنف : محمد احمد باشمیل

مشاہدات : 38944

صلح حدیبیہ

  • صفحات: 307
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9210 (PKR)
(منگل 07 فروری 2012ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی

صلح حدیبیہ مسلمانوں کی تاریخ کا ایک عظیم الشان واقعہ ہے اس کے نہایت دور رس نتائج اور مفید اثرات رونما ہوئے۔ صلح حدیبیہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید نے اس کو ’’فتح مبین‘‘ اور ’’نصر عزیز‘‘ کا نام دیا ہے۔ تمام مسلمان مؤرخین اس بات پر متفق ہیں کہ صلح حدیبیہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست کا ایک شاہکار واقعہ ہے۔ حتیٰ کہ مشہور مؤرخ اور فاضل عالم دین ڈاکٹر حمید اللہ نے صلح حدیبیہ کو عہد نبوی کی سیاست خارجہ کا شاہکار قرار دیا ہے۔ زیر نظر کتاب علامہ محمد أحمد باشمیل کی تألیف لطیف ہے اور اس کو اردو قالب میں منتقل کرنے کا فریضہ ’’اختر فتح پوری‘‘ نے انجام دیا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں صلح حدیبیہ کے مفید اثرات کے ساتھ ساتھ اس وقت کے تاریخی تناظر کے حوالے سے صلح حدیبیہ سے متعلق تمام علمی مباحث کو ایک جگہ سمیٹ دیا ہے۔ موصوف نے اس موضوع کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے اور عالمانہ انداز میں تمام ضروری مباحث کا جائزہ پیش کیا ہے۔ صلح حدیبیہ سے متعلق سیاسی و عسکری واقعات، اس کے اسباب و محرکات، آپ ﷺ کی عمرہ کے لئے روانگی، انٹیلی جنس کے دستے، صحابہ کرام سے مشاورت، صلح کے ثالث حضرات، آپ ﷺ کے نمائندے حضرت عثمانؓ کی مکہ روانگی، بیعت رضوان، صلح کے مذاکرات، شرائط، گواہان، ام سلمہؓ کا مشورہ، اصحاب شجرہ کی فضیلت، قضیہ حدیبیہ کے اسباق، عظیم فوائد اور انقباط اسلامی کے زندہ نمونہ جیسے بیسیوں مضامین پر اس کتاب میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیاسی اور عسکری امور سے متعلقہ لوگوں کے لئے یہ کتاب روش اور شان دار مشعل راہ ہے۔ (آ۔ ہ۔)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

دیباچہ

 

11

تمہید مولف

 

17

فصل اول: غزوہ بنی قریظہ اور صلح حدیبیہ کے درمیان ہونے والے سیاسی اور عسکری واقعات کا مختصر بیان

 

25

خیبر

 

27

غزوہ بنی لحیان

 

35

غزوہ غابہ

 

40

فصل دوم:

 

97

ناکام جنگیں

 

99

ہمہ گیر جنگ

 

100

قربانی کی علامات

 

108

عمرہ کا احرام

 

110

صلح کا پہلا ثالث

 

142

دوسرا ثالث

 

150

تیسرا ثالث

 

160

چوتھا ثالث

 

161

فصل سوم

 

168

ستر مشرکین کی گرفتاری

 

169

حضرت نبی کریم ﷺ کا انہیں معاف کرنا

 

170

حدیبیہ میں جنگ کا برپا ہونا

 

171

قریش کا  دومسلمانوں کو قتل کرنا

 

172

مذاکرات کا آغاز

 

198

صلح کی شرائط پر گفتگو

 

201

دشمن کیسے دوست بنا

 

230

حدیبیہ میں قیام کی مدت

 

241

فصل چہارم: قرآن اور صلح حدیبیہ

 

244

اصحاب شجرہ کی فضیلت

 

252

قریش کی صراحت

 

283

قریش کے خلاف کمزوروں کا انقلاب

 

292

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56007
  • اس ہفتے کے قارئین 89835
  • اس ماہ کے قارئین 1706562
  • کل قارئین111028000
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست