#2105

مصنف : صغیر احمد بہاری

مشاہدات : 7050

صراط مستقیم اور اختلاف امت

  • صفحات: 326
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8150 (PKR)
(اتوار 23 نومبر 2014ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی

تقلید اور عمل بالحدیث کے اختلافی مباحث صدیوں  پرانے ہیں،تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق  دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے  سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ایسا ہی کچھ طرز عمل ماہنامہ "بینات"کراچی کے مدیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے اختیار کیا ہے۔موصوف سے کسی صاحب نے چند سوالات پوچھے ،جن کا جواب مولانا نے بڑی تفصیل سے دیا ۔حتی کہ اسے "بینات" کا ایک خاص نمبر بعنوان "اختلاف امت اور صراط مستقیم "شائع کر دیا۔مگر افسوس کہ اس میں اہل حدیث کو بھی خوا ہ مخواہ گھسیٹ  لیا گیا۔اس رسالے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے مولانا نے "اختلاف امت اور صراط مستقیم " کا نمبر دوم بھی شائع کر دیا۔یہ دونوں نمبر پہلے پاکستان میں چھپے اور پھر دیو بند ہندوستان سے شائع کئے گئے۔جب یہ دونوں رسالے معروف اہل حدیث عالم دین مولانا صغیر احمد بہاری ﷾کی نظر سے گزرے تو انہوں نے ایک مفصل تنقیدی مضمون لکھ کر "الاعتصام" میں اشاعت کے لئے بھج دیا۔جو اس میں 34 قسطوں میں شائع ہوا۔احباب کا اصرار تھا کہ اسے کتابی شکل میں شائع کیا جائے تاکہ "بینات" کا تریاق ہو سکے۔چنانچہ اسے کتابی شکل میں چھاپ دیا گیا ۔اس پر محترم الاستاذ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ﷫کی نظر ثانی اور اس زمانے کے مدیر الاعتصام مولانا صلاح الدین یوسف ﷾کی تقدیم موجود ہے۔اللہ تعالی ان بزرگوں کی تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

بینات کی اشاعت خصوصی حصہ اول کا جواب

 

13

تقلید سے ائمہ اربعہ کی ممانعت

 

33

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا فقہی مسلک

 

49

شاہ ولی اللہ کا فقہی مسلک ایک حنفی عالم کی زبانی

 

58

مجلس واحد کی تین طلاقوں کا مسئلہ

 

75

فتوی فاروقی کی حقیقت

 

76

صحابہ و تابعین کے فتوے

 

79

علامہ ابو حیان اندلسی

 

80

حافظ ابن حجر

 

81

دعوائے اجماع

 

82

مولانا عبد الحئی حنفی لکھنوی

 

83

امام رازی

 

84

ابن رشد

 

87

علامہ سید رشید رضا مصری

 

90

مولانا مفتی کفایت اللہ دہلوی کا فتوی

 

93

بینات کے حصہ دوم پر تبصرہ

 

141

صحیحین کی روایات کی حیثیت و اہمیت

 

141

مسئلہ فاتحہ خلف الامام

 

146

اذان و اقامت کے کلمات

 

166

مردوں اور عورتوں کی نماز میں تفریق کا مسئلہ

 

169

آمین بالجہر کا مسئلہ

 

173

مسئلہ رفع الیدین

 

180

سجدہ سہو کا طریقہ

 

231

مسائل وتر

 

234

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا مسئلہ

 

280

مسئلہ تکبیرات عیدین

 

289

اقامت کے بعد فرض نماز کے دوران سنت فجر کا مسئلہ

 

297

تاخیر واجب پر سجدہ سہو

 

296

ران ستر ہے

 

297

خطبہ جمعہ کے دروان تحیۃ المسجد کا حکم

 

300

گاؤں میں جمعہ پڑھنے کا مسئلہ

 

314

خاتمہ بحث

 

321

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7871
  • اس ہفتے کے قارئین 324260
  • اس ماہ کے قارئین 111505
  • کل قارئین114003505
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست