اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی

  • نام : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی

کل کتب 3

  • 1 #649

    مصنف : محمد سعود عالم قاسمی

    مشاہدات : 13580

    فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

    (بدھ 15 جنوری 2014ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی
    #649 Book صفحات: 180

    نبی کریم ﷺ نے جس طرح حدیث کو حاصل کر نے کی ترغیب  دی  اور اس کےحاملین کے لیے دعا فرمائی ہے،   اسی طرح  حدیث وضع کرنے یا حدیث کے نام پر کوئی غلط بات  آپﷺ کی طرف منسوب کرنے سے سختی سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے۔ علماء اور محدثین نے بھی اس  کے متعلق   سخت موقف  اختیار کیا  ہے،اوران کے  نزدیک حدیث کووضع کرنے والا اسی سلوک کا مستحق جو سلوک مرتد اور مفسد کےساتھ  کیا جاتاہے ۔ وضع حدیث کی ابتداء  ہجرت نبوی ﷺ کے چالیس سال بعد ہوئی۔ حدیث وضع کرنے میں سرفہرست روافض تھے  ۔خوفِ خدا اور خوف آخرت سے بے  نیازی نے  اس معاملہ میں ان کو اتنا جری بنا دیا تھاکہ  وہ  ہر چیز کو حدیث بنادیتے تھے۔  علمائے اسلام  نے  واضعین کے مقابلہ میں  قابل قدر خدمات  انجام د ی  ہیں ۔انہوں نے ایسے اصول  وقواعد مرتب کیے  او ر موضوع حدیث کی ایسی علامتیں بتائیں جس  سے  موضوع احادیث کےپہچاننے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہےانہوں نے  موضوع  احادیث پر  مش...

  • 2 #2105

    مصنف : صغیر احمد بہاری

    مشاہدات : 7049

    صراط مستقیم اور اختلاف امت

    (اتوار 23 نومبر 2014ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی
    #2105 Book صفحات: 326

    تقلید اور عمل بالحدیث کے اختلافی مباحث صدیوں  پرانے ہیں،تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق  دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے  سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ایسا ہی کچھ طرز عمل ماہنامہ "بینات"کراچی کے مدیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے اختیار کیا ہے۔موصوف سے کسی صاحب نے چند سوالات پوچھے ،جن کا جواب مولانا نے بڑی تفصیل سے دیا ۔حتی کہ اسے "بینات" کا ایک خاص نمبر بعنوان "اختلاف امت اور صراط مستقیم "شائع کر دیا۔مگر افسوس کہ اس میں اہل حدیث کو بھی خوا ہ مخواہ گھسیٹ  لیا گیا۔اس رسالے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے مولانا نے "اختلاف امت اور صراط مستقیم " کا نمبر دوم بھی شائع کر دیا۔یہ دونوں نمبر پہلے پاکستان میں چھپے اور پھ...

  • 3 #3250

    مصنف : پروفیسر محمد مبارک

    مشاہدات : 8778

    حیات الشیخ السید میاں نذیر حسین محدث دہلوی

    (بدھ 27 جنوری 2016ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی
    #3250 Book صفحات: 100

    شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی بن سید عظمت اللہ حسنی، حسینی بہاری، جو کہ میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے، کا سلسلہ نسب حضرت علی   اور آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا۔ وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیاجن میں مولانا عبدالخالق دہلوی، مولانا شیرمحمد قندھاروی، مولانا جلال الدین ہروی اور مولانا کرامت علی﷭ صاحب ِسیرتِ احمدیہ قابل ذکر ہیں۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپن...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 98763
  • اس ہفتے کے قارئین 311518
  • اس ماہ کے قارئین 98763
  • کل قارئین113990763
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست