#3341

مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

مشاہدات : 2827

شرح اربعین نووی ( چوہدری عبد الحفیظ ، ظفر اقبال )

  • صفحات: 291
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7275 (PKR)
(جمعہ 12 فروری 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اس فن پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اس سلسلۂ سعادت میں سے ایک معتبر اور نمایاں نام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی کا ہے جن کی اربعین اس سلسلے کی سب سے ممتاز تصنیف ہے۔امام نووی نے اپنی اربعین میں اس بات کا التزام کیا ہے کہ تمام تر منتخب احادیث روایت اور سند کے اعتبار سے درست ہوں۔اس کے علاوہ اس امر کی بھی کوشش کی ہے کہ بیشتر احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے ماخوذ ہوں ۔اپنی حسن ترتیب اور مذکورہ امتیازات کے باعث یہ مجموعۂ اربعین عوام وخواص میں قبولیت کا حامل ہے انہی خصائص کی بناپر اہل علم نے اس کی متعدد شروحات، حواشی اور تراجم کیے ہیں ۔عربی زبان میں اربعین نووی کی شروحات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ اردوزبان میں بھی اس کے کئی تراجم وتشریحات پاک وہند میں شائع ہوچکی ہیں زیر تبصرہ کتاب’’ اربعین نووی ‘‘ کا ترجمہ وشرح پروفیسر چودہری عبد الحفیظ﷫ اور پروفیسر ملک ظفر اقبال صاحب کی مشترکہ کاوش ہے ۔اس میں انہوں نے احادیث کے مفرد الفاظ کے معانی وشرح اور پھر حدیث کی مکمل تشریح کو بڑے آسان انداز میں پیش کیا ہے۔نیز اس میں امام نووی ﷫ کے حالات،اربعین نووی کی مقبولیت اور حدیث کی اہمیت اورضرورت پر ایک تفصیلی مقدمہ بھی قلمبند کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

امام نووی حالات زندگی

1

اربعین نووی

3

حدیث کی اہمیت اور ضرورت

7

حدیث نمبر۔1۔

 

اخلاص نیت

16

حدیث نمبر2۔

 

اسلام  ، ایمان ،احسان

24

ارکان اسلام

28

عقائد اسلام

29

احسان

32

حدیث نمبر 3۔

 

ارکان اسلام

 

حدیث نمبر 4۔

 

مسئلہ تقدیر

40

تخلیق انسانی

41

حدیث نمبر5۔

 

بدعات اور منکرات کارد

55

حدیث نمبر 6۔

 

حلال واضح ہے او رحرام بھی

62

حدیث نمبر 7۔

 

دین خیر خواہی ہے

67

حدیث نمبر 8۔

 

آدمیت احترام آدمی

72

حدیث نمبر 9۔

 

انسان بقدر استطاعت مکلف ہے

81

حدیث نمبر 10۔

 

حلال وپاکیزہ پر انحصار

86

حدیث نمبر 11۔ شبہات اجتناب

92

حدیث نمبر 12۔ غیر متعلق سے اجتناب

94

حدیث نمبر 13۔تکمیل ایمان

97

حدیث نمبر 14۔

 

اخوت مسلم کی حرمت اور حلت

100

حدیث نمبر 15۔

 

اسلامی آداب

105

حدیث نمبر 16۔

 

غضے کی ممانعت

114

حدیث نمبر 17۔

 

ذبح اور قتل میں حسن سلیقہ

119

حدیث نمبر 18۔

 

اخلاق حسنہ

121

حدیث نمبر 19۔

 

اطاعت الہی دافع بلیات ہے

131

حدیث  نمبر 20۔

 

حیا ء ایمان کاجزو ہے

144

حدیث نمبر 21۔

 

دین میں ثابت قدمی

148

حدیث نمبر 22۔

 

فرائض پردوام جنت کاضامن ہے

152

حدیث نمبر 23۔

 

نیکی میں سبقت

155

حدیث نمبر 24۔

 

حرمت ظلم

168

حدیث نمبر 25۔

 

اہل اجر میں بازی لےگے

178

حدیث نمبر 26۔

 

اصلاح بین الناس کی فضیلت

185

حدیث نمبر 27۔

 

حسن خلق

189

حدیث نمبر 28۔

 

سنت کی پابندی

195

حدیث نمبر 29۔

 

حنت میں داخلے کامعیار

201

حدیث 30۔

 

حقوق اللہ

209

حدیث نمبر 31۔

 

حقیقی زھد

215

حدیث نمبر32۔

 

نہ ضرور ، نہ ضرو اٹھاؤ

219

حدیث نمبر 33۔

 

مدعی پر ثبوت لازم ہے

222

حدیث نمبر 34۔

 

برائی سے منع کرنا ایمان کی نشانی ہے

225

حدیث نمبر 35۔

 

اخوت اسلامی

230

حدیث نمبر 36۔

 

ذکر اورتلاوت قرآن مجید کی فضیلت

237

حدیث نمبر37۔

 

اللہ کافضل وکرم اور اس کی رحمت

247

حدیث نمبر 38۔

 

اللہ کی عبادت اس کے قرب اور محبت  کاذریعہ ہے

255

حدیث نمبر 39۔

 

خطاکاربھولنے والااۃور جیر کئے جانے والے

264

حدیث نمبر 40۔

 

دنیا  آخرت کی کھیتی  ہے

268

حدیث نمبر 41۔

 

ایمان کی پہچان

274

حدیث نمبر 42۔

 

بخش الہی کی وسعتیں

275

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63052
  • اس ہفتے کے قارئین 96880
  • اس ماہ کے قارئین 1713607
  • کل قارئین111035045
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست