آپﷺ کے شمائل و خصائل کی خوشبو ہمہ وقت اور ہمہ جہت ہے ۔ رات کے سونے اور جاگنے میں ، دن کے معمولات ، عبادات اور معاملات میں سیاست و سیادت میں ، خوف و تقویٰ میں صبر و ثبات میں صلہ رحمی و ہمدردی میں ، سختی و نرمی میں ، شجاعت و سخاوت میں ، درگزر و معافی میں ، حق گوئی و بے باکی میں ، خوراک و لباس میں، خوشی و غمی میں ، خوشحالی و تنگدستی میں ، یتیمی و مسکینی میں ، اٹھنے اور بیٹھنے میں ، شرم و حیاء میں بیماری و تندرستی میں ، خلوت و جلوت میں ، اپنوں اور بیگانوں میں ، دوستوں اور دشمنوں میں ، امن و جنگ میں ، ہنسنے اور مسکرانے میں مثالی کردار کی خوشبوئیں پھیلتی گئیں ۔ آپﷺ کی ذات مقدس جامع الصفات و الکمالات تھی ۔ شمائل النبی ﷺ پر برصغیر میں لکھی جانے والی کتب میں عام طور پر اس موضوع کا پوری طرح احاطہ نہیں کیا جاتا ۔ شمائل کے نام پر آپﷺ کی پوری سیرت لکھ دی گئی ۔ موصوف نے انتہائی احتیاط کے ساتھ اپنی تالیف کو مقررہ حدود کے اندر رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شمائل کے تمام چھوٹے بڑے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ کتاب کا حجم بھی بہت مناسب ہے بے مقصد طوالت نہیں ۔ اللہ مؤلف کو اجر جزیل سے نوازے ۔ (ع۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
فصل اول |
|
13 |
صورت زیبا |
|
13 |
فصل دوم |
|
76 |
خصائل نبوی ﷺ استقامت |
|
78 |
فصل سوم |
|
105 |
پسندیدہ لباس |
|
105 |
فصل چہارم |
|
135 |
فراش مبارک |
|
137 |
فصل پنجم |
|
157 |
آرائش و زیبائش خوشبو پسند فرمانا |
|
159 |
خوراک نبوی ﷺ |
|
165 |
فصل ہفتم |
|
187 |
گزر اوقات افلاس |
|
190 |
فصل ہشتم |
|
196 |
اخلاق رسول ﷺ خلق عظیم |
|
198 |
فصل نہم |
|
265 |
کلام رسول ﷺ |
|
266 |
فصل دہم |
|
277 |
رسول اللہ ﷺ کی گھریلو زندگی |
|
278 |
فصل یازدہم |
|
311 |
رسول اللہ ﷺ کی عبادت کا معمول |
|
313 |
فصل دواز دہم |
|
331 |
وصال نبویﷺ |
|
331 |