اللہ کی رسولﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسولﷺ کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے محدثانہ اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ محدثانہ اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت سے متعلق صرف مقبول یعنی صحیح یا حسن روایات کو جمع کرنا تا کہ سیرت کے واقعات کا ایک مستند ذخیرہ حاصل ہو سکے۔ مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ صاحب کی کتاب " الرحیق المختوم " کا منہج بھی یہی ہے لیکن یہ کتاب اس اعتبار سے " الرحیق المختوم " سے مختلف ہے کہ اس کتاب کو نہایت آسان فہم اور افسانوی زبان میں بیان کرنے کی بھی ایک ادنی کوشش کی گئی ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے سیرت کے واقعات میں رغبت کا عنصر بہت بڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالی مولانا کو اس کار خیر پر جزائے عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کیسے ہیں یہ موتی؟ |
|
29 |
آمد آمد کے چرچے اور زندگی کے چالیس سال |
|
35 |
نبوت اور دعوت |
|
63 |
آسمانوں کی سیر اور مکہ چھوڑنے کی تیاریاں |
|
119 |
ہجرت کا سفر اور مدینہ میں مرحبا |
|
143 |
مدینہ میں مصروفیات |
|
165 |
گوریلا کاروائیاں اور معرکہ بدر |
|
193 |
احد پہاڑ کے دامن میں جنگ |
|
231 |
اہل صفہ کے احوال |
|
275 |
یہود کا انخلاء اور قوم پرستی کا بگولہ |
|
285 |
احزاب (اتحادی فورسز) کی یلغار |
|
303 |
دوبارہ دھاک بیٹھ گئی |
|
327 |
حدیبہ میں صلح .....شاندار اور واضح فتح |
|
341 |
رسول عربی ﷺ کے پیام...شاہوں کے نام |
|
371 |
خیبر میں یہودی ادھیڑ دیے گئے |
|
405 |
چند غزوات اور دلچسپ واقعات |
|
427 |
سپر پاور کے ساتھ پہلی جنگ |
|
445 |
مکہ فتح ہوگیا |
|
455 |
حنین کی لڑائی میں توحید اور انکساری کا سبق |
|
479 |
تبوک میں صلیبیوں پر دہشت کی دھاک |
|
499 |
جزیرۃ العرب پر اسلام کا پھریرا |
|
515 |
فردوس بریں کی جانب |
|
549 |
یہ گھر...یہ گلشن |
|
563 |
جسم اطہر....قبر مبارک میں |
|
583 |
وفات اور جذبات |
|
583 |
غسل |
|
585 |
کفن |
|
586 |
جنازہ |
|
586 |
دفن |
|
587 |
خوف اور خدشہ |
|
588 |
امت سے خلیفہ اول کا پہلا خطاب |
|
589 |
اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے ملاقات |
|
590 |