آج ہر شخص سائنس اور سائنٹیفک کے الفاظ سے تقریبا تقریبا واقف ہے۔سب جانتے ہیں کہ موجودہ دور سائنس کا دور ہے۔اس کے باوجود اس سوال کا جواب بہت کم لوگ دے سکیں گے کہ سائنس کیا ہے؟عام لوگ ٹیلی ویژن،ریڈیو،ٹیلی فون،ہوائی جہاز،ایٹم بم اور اس قسم کی دوسری ایجادات کو سائنس سمجھتے ہیں،حالانکہ یہ سائنس نہیں ہیں،بلکہ سائنس کا حاصل اور پھل ہیں۔سائنس درحقیقت لاطینی لفظ (Scientia)سے مشتق ہے ،جس کے معنی ہیں غیر جانبداری سے حقائق کا ان کی اصل شکل میں باقاعدہ مطالعہ کرنا۔علت ومعلول اور ان سے اخذ شدہ نتائج کو ایک دوسرے سے منطبق کرنے کی کوشش کرنا یعنی فلاں حالات کے تحت فلاں نتیجہ ظاہر ہوگا۔ پرانے زمانے میں سائنسی عمل کو شخصی ملکیت سمجھا جاتا تھا ۔ آج کل اس کے معنی خاصے بدل گئے ہیں ۔ آج ہر سائنسی کھوج ہر سائنسی عمل اور ہر سائنسی معلومات بنی نوع انسان کا حق بن چکی ہے، سائنس کی ہر کھوج، ہر نتیجہ ہر منزل، ہر تجربہ دنیا کے کیلئے ہے ۔ آج کی سائنس کسی ایک سرکار یا کسی ایک ادارے کی جاگیر نہیں ۔ یہ تو علم کا بہتا دریا ہے جو چاہے دو گھونٹ پی لے اور اگر آدمی علم اور عقل رکھتا ہو اور عمل کو زندگی کا اصول بنانے کا قائل ہو تو اس بہتے دریا سے لگاتار پیتا جائے اور اپنی سوجھ بوجھ اور کھوج سے علم کے ایسے چشمے تلاش کرتا جائے جو اس کے شوق کی پیاس بجھا سکیں اور دوسروں کو بھی پیاس بجھانے کی دعوت دے سکیں ۔ زیر تبصرہ کتاب" سائنس کیا ہے؟" محترم سید قاسم محمود صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے سائنس کیا ہے؟سائنس کی تعریف،سائنس کا طریقہ کار،سائنس کی وسعت،سائنس کی اقسام ،کائنات کا آغاز،حیوانات،نباتات اور انسان جیسے موضوعات پر تفصیلی بحث کی ہے۔سائنس کے طلباء کے لئے ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،انہیں اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
نقش اول |
|
5 |
سائنس کیا ہے |
|
7 |
سائنس کی تعریف |
|
7 |
سائنس کا طریق |
|
9 |
سائنس کی وسعت |
|
19 |
سائنس کی قسمیں |
|
25 |
طبیعی کائنات |
|
32 |
کائنات کا آغاز |
|
32 |
کائنات کا ارتقاء |
|
42 |
کائنات کا نظام |
|
44 |
کائنات کی ساخت |
|
47 |
کائنات کا مادہ |
|
65 |
کائنات کا انجام |
|
81 |
زندگی |
|
88 |
زندگی زمین پر |
|
89 |
زندگی کیا ہے |
|
95 |
زندگی کی ساخت |
|
100 |
زندگی کی ابتدا |
|
105 |
زندگی کا ارتقاء |
|
107 |
نباتات |
|
119 |
نباتات کی اقسام |
|
120 |
نباتات کی غذا |
|
122 |
نباتات کا جسم |
|
125 |
نباتات کی نسل خیزی |
|
127 |
نباتات کی افزائش |
|
130 |
حیوانات |
|
134 |
حیوانات کی اقسام |
|
135 |
حیوانات کا نظام ہضم |
|
135 |
حیوانات کی نقل و حرکت |
|
138 |
حیوانات کا نظام تنفس |
|
139 |
حیوانات کی نسل خیزی |
|
140 |
انسان |
|
149 |
انسان کا ماضی |
|
151 |
انسان کا جسم |
|
156 |
انسان کی غذا |
|
167 |
انسان کا ذہن |
|
173 |
انسان کی شخصیت |
|
189 |
معاشرتی نظام |
|
198 |
سیاسی نظام |
|
216 |
ثقافتی نظام |
|
228 |
معاشی نظام |
|
232 |
اشاریہ |
|
247 |
کتابیات |
|
252 |