#5694

مصنف : ہارون معاویہ

مشاہدات : 15833

تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد دوم

  • صفحات: 512
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12800 (PKR)
(جمعرات 07 فروری 2019ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور

تزکیۂ نفس ایک قرآنی  اصطلاح ہے ۔اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے  پاک صاف کرلینا اور  اسے  قرآن وسنت کی روشنی  میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات  وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے  انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے  جیسا کہ  نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس  آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری  ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے  جن میں ترتیب مختلف ہے  لیکن ذمہ داریاں یہی  دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس  کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد2‘‘ مولانا ہارون معاویہ صاحب کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب نبوی تعلیمات اور جدید علم نفسیات کا تحقیقی نچوڑ ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں ارشاداتِ نبویﷺ اور جدید علم نفسیات کاموازنہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ  کائنات کے سب سے  بڑے ماہر نفسیات ہمارے پیارے  نبی  محمد ﷺ ہیں اور آج کے ماہرین نفسیات جو کچھ  اچھے اور مثبت اصول پیش کررہے ہیں وہ سب اسلامی تعلیمات سے اخذ شدہ ہیں ۔ اور علم ِ سائنس کی طرح علم نفسیات کا بانی بھی اسلام  ہے  ۔ کتاب دو جلدوں میں   ہے ہمیں اس  کی دوسری جلد ملی ہے  ۔ جلد اول  دستیبا ب ہونے پر اسے بھی سائٹ پر اپلوڈ کردیا دجائے گا۔ ان شاء اللہ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیانت وامانت

26

دیانت وامانت سےمتعلق ﷺدیانت وامانت سےتعلق جدید علم نفسیات

26

وقت کی قدر

39

وقت کی قدر سے متعلق ارشاادت نبویﷺ وقت کی قدر سے متعلق جدید علم نفسیات

39

محاسبہ نفس

85

محاسبہ نفس سےمتعلق  ارشاادت نبویﷺ محاسبہ نفس سے  متعلق جدید علم نفسیات

85

ازدواجی زندگی

106

ازدواجی زندگی سے متعلق ارشاادت نبویﷺ  ازدواجی زندگی سے  متعلق جدید علم نفسیات

106

غسل کرنا

152

غسل کرنے سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ غسل کرنےسے متعلق جدید علم نفسیات

152

حفاظت صحت

164

حفاظت صحت سے متعلق ارشاادت نبویﷺ حفاظت صحت سے متعلق جدید علم نفسیات

164

کفایت شعاری

106

کفایت شعاری سے متعلق ارشاادت نبویﷺ کفایت شعاری سے متعلق جدید علم نفسیات

106

شجر کاری

212

شجر کاری سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ شجر کاری  سے متعلق جدید علم نفسیات

212

لباس

227

لباس سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ لباس سے متعلق جدید علم نفسیات

212

بیماری کو برداشت کرنا

269

بیماری کو برداشت کرنے سے متعلق ارشاادت نبویﷺ بیماری کو برداشت کرنے  سے متعلق جدید علم نفسیات

269

زندہ دلی

275

زندہ دلی سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ زندہ دلی سے متعلق جدید علم نفسیات

275

قوت ارادی

287

قوت ارادی سے متعلق  ارشادات نبوی ﷺقوت قوت ارادی سےمتعلق جدید علم نفسیات

287

مصافحہ کرنا

334

مصافحہ کرنے سے متعلق ارشادات نبویﷺ مصافحہ کرنے سے متعلق جدید علم نفسیات

334

فضول خرچی سے پرہیز

334

فضول خرچی سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺ خود پسندی سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات

366

ڈیپریشن

372

ڈیپریشن سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺڈیپریشن سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات

372

انتقامی جذبے سے پرہیز

393

انتقامی جذبے سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺ انتقامی جذبے سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات

393

تکبر

416

تکبر سے بچنے سے متعلق ارشادات نبویﷺ تکبر سے بچنے سے متعلق جدید علم نفسیات

416

فحاشی سےبچنا

469

مایوسی سے دور رہنا

448

غمگین اور فکر مند رہنا

468

جھوٹ سے پرہیز

488

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 592
  • اس ہفتے کے قارئین 49604
  • اس ماہ کے قارئین 2121521
  • کل قارئین113728849
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست