فضیلۃ الشیخ علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی کتاب و سنت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ آپ نے سلفی منہج اپنانے اور اسی کو راہِ نجات کہنے میں کوئی باک محسوس نہیں کیا۔ علامہ موصوف نے ایسے وقت میں قرآن و سنت کی روشن تعلیمات کو دلائل کی روشنی میں واضح کیا جب عالم اسلام میں اسلام کے نام پر درجنوں تحریکیں اور تنظیمیں وجود میں آ چکی ہیں لیکن ان میں سے اکثر اسلام کی روح سے ناواقف ہیں۔ ایسے ناگفتہ بہ حالات میں علامہ البانی نے سلف صالحین کا قرآن و سنت کو سمجھنے کا طریقہ واضح کرنے کے لیے دروس کا مستقل سلسلہ شروع کیا۔ سلف کسے کہتے ہیں؟ موجودہ سلفی تحریک کا ان سے کیا تعلق ہے؟ اس تحریک کا منہج دعوت و تبلیغ کیا ہے؟ شیخ موصوف نے اپنے دروس میں دلائل کی روشنی میں اسی مفہوم کو واضح کیاہے۔ اسلام کے نام پر باطل تحریکوں اور تنظیموں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے اسلام کا صحیح مفہوم پیش کیا ہے۔ یہ دروس عربی میں تھے اور کیسٹس کی صورت میں تھے جس کو عمرو عبدالمنعم سلیم نے کتابی شکل میں پیش کیا۔ اردو دابن طبقے کے لیے محترم ابو حماد عبدالغفار المدنی نے ان دروس کا سلیس اور شستہ اردو ترجمہ کر دیا ہے۔ سلفی منہاج کی تمام تر مبادیات کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب بہترین اور ہر خاص و عام کے لائق مطالعہ ہے۔ (ع۔م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
سخن ہائے مترجم |
|
9 |
اے داعیان اسلام! سب سے پہلے توحید |
|
13 |
مقدمہ |
|
13 |
جواب از علامہ ناصرالدین البانی |
|
15 |
بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں صحیح عقیدے اور اس کے لوازم کا واضح نہ ہونا |
|
26 |
سیاسی عمل میں کون حصہ لے او رکب؟ |
|
31 |
فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج |
|
39 |
سلفی دعوت کے اصول ومبادی |
|
72 |
سلفیت اور دیگر مذاہب |
|
125 |
سلفی دعوت کے متعلق شکوک وشبہات |
|
143 |
سلفی دعوت کی حقیقت |
|
161 |
سلفی منہج |
|
199 |
سلفی کی علامات |
|
228 |
اہل سنت والجماعت کے نزدیک اصلاح کا طریقہ |
|
260 |
خاتمہ الکلام |
|
270 |