ششماہی رشد ، جلد نمبر 10 ، شمارہ نمبر 2 ، جولائی 2014ء

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4585 (PKR)
(اتوار 28 فروری 2016ء) ناشر : لاہور انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سائنسز، لاہور

HEC کے معیار تحقیق کو ملحوظ رکھتے ہوئے رشد کا دوسرا شمارہ تیار کیا گیا ہے جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس شمارے میں فقہ اسلامی کی قانون سازی کے بارے معاصر علماء اور فقہاء کی آراء کا ایک تقابلی مطالعہ پیش کیا گیا ہے کہ اسلامائزیشن آف لاز قومی اور ریاستی سطح پر ایک بہت ہی بنیادی مسئلہ شمار ہوتا ہے کہ جس کے حق اور خلاف میں عالم عرب میں خاص طور بہت کچھ لکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امام بخاری ﷫ کے لفظ ’دلالت‘ کے بارے افکار پر ایک تفصیلی مضمون موجود ہے کہ جس میں الجامع الصحیح کی روشنی میں امام بخاری﷫ کے اصول استدلال اور طرق استنباط کی طرف رہنمائی کی گئی ہے۔ امام بخاری﷫ کا تفقہ تو بہت معروف ہے لیکن ان کے اصول استدلال پر بہت کم بحث دیکھنے کو ملتی ہے لہٰذا یہ مقالہ اس ضرورت کو کسی حد تک پورا کرتا ہے۔

علاوہ ازیں قرآن مجید میں خواتین کے مسائل کے بارے تحریک حقوق نسواں کے نمائند گان کیا کہتے ہیں اور ایسی آیات کی تفسیر کا ان کے ہاں کیا تاویلی طریقہ کار مقرر ہے، اس پر بھی ایک علمی و تحقیقی مضمون شائع کیا جا رہا ہے کہ جس میں اس طبقے کی تفسیر قرآن کے جدید اسالیب کا عقل ومنطق کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔

معروف مستشرق جان اسپوزیٹو کی مسلم فیملی لاء کے بارے ایک کتاب کا تنقیدی تجزیہ بھی انگریزی سیکشن میں شامل اشاعت ہے جبکہ اولاد کے معاشی اور معاشرتی حقوق کے بارے بھی ایک مضمون شامل کیا گیا ہے کہ جس میں اس بارے ہماری بعض سماجی اور خاندانی الجھنوں کے بارے رہنمائی موجود ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مصنفین کی اس علمی کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے جبکہ جملہ محققین اور اہل علم سے درخواست ہے کہ وہ مجلہ کے لیے اپنی قیمتی تحریر بھیجیں۔ جزاکم الله خیرا (ڈاکٹر حافظ محمد زبیر)

عناوین

صفحہ نمبر

اداریہ

مدیر

9

Esposito’s Book

Women in Muslim Family Law: A Short Review & Critical Analysis of Saleha Fatima

1

دلالت کی اقسام اور امام بخاری﷫

ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی

11

فقہ و اجتہادات؛ ائمہ کی قانون سازی

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

33

حقوق نسواں کے متعلق منتخب قرآنی آیات کی تعبیر نو

ڈاکٹر حافظہ عائشہ مدنی

82

والدین کے معاشی اور معاشرتی حقوق

ڈاکٹر حافظ حسین ازہر

100

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83865
  • اس ہفتے کے قارئین 117693
  • اس ماہ کے قارئین 1734420
  • کل قارئین111055858
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست