محمد ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ رحمت عالمﷺ ‘‘علامہ سید سلیمان ندوی کی ہے جس میں محمد عاصم شکیل نے جدید اضافے کر کے شان رسالت میں گل ہائے عقیدت نچھاور کیے ہیں۔ قرآن مجید و احادیث نبویہ اور دیگر کتب کے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ اس مختصر کتاب میں اسلام اور پیغمبر اسلام کےجامع پیغام کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، مزید اس کتاب میں تین موضوعات : سنت کی اہمیت، مقام مصطفیٰ اور حسن معاشرت کو ایک منفرد ترتیب میں سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ان موضوعات کا مطالعہ ہر ایک قاری کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، تا کہ نبی ﷺ کا رول ماڈل ان کی نظروں کے سامنے رہے۔ اللہ تعالیٰ اس مبارک قلمی کاوش کو علامہ سیدسلیمان ندوی اور محمد عاصم کے لیے خیر و فلاح کا باعث بنائے۔ آمین۔( رفیق الرحمن)
عناوین |
صفحہ نمبر |
دیباچہ اول |
9 |
دیباچہ طبع ثانی |
10 |
عرب کامالک |
11 |
حجاز |
12 |
خداکےقاصد |
12 |
پیغمبروں کاسلسلہ |
12 |
ابراہیمکی نسل |
13 |
کعبہ |
14 |
اسماعیل کاگھرانہ |
14 |
قریش |
15 |
بنی ہاشم |
15 |
عبدالمطلب |
16 |
عبدالمطلب کی اولاد |
16 |
عبداللہ |
16 |
ولادت |
16 |
پرورش |
17 |
بی بی آمنہ کےپاس |
17 |
بی بی آمنہ کی وفات |
17 |
عبدالمطلب کی پرورش میں |
17 |
عبدالمطلب کی وفات |
18 |
ابوطالب کی پرورش میں |
18 |
فجارکی لڑائی میں شرکت |
18 |
مظلوموں کی حمایت کامعاہدہ |
19 |
کعبہ کی تعمیر |
20 |
سوداگری کاکام |
21 |
تجارتی سفر |
22 |
حضرت خدیجہؓ کی شرکت |
22 |
بی بی خدیجہ ؓسےنکاح |
22 |
شرک اوربرائی کی باتوں سےبچنا |
23 |
مشقی سوالات |
24 |
آپﷺ کی بعثت |
26 |
وح |
28 |
اسلام |
29 |
توحید |
30 |
فرشتے |
30 |
رسول |
30 |
کتاب |
30 |
مرنےکےبعدپھرجینا |
31 |
ایمان |
31 |
پہلےمسلمان ہونےوالے |
31 |
پہلی عام منادی |
33 |
عام تبلیغ |
34 |
حضرت حمزہکامسلمان ہونا |
36 |
حضرت عمرکامسلمان ہونا |
36 |
حضرت ابوذرغفاریکامسلمان ہونا |
38 |
غریب مسلمانوں کاستایاجانا |
39 |
حبش کی ہجرت |
41 |
ابوطالب کی گھاٹی میں نظربندی |
42 |
ابوطالب اورخدیجہؓ کی وفات |
43 |
نبوی |
43 |
آپﷺ پرمصیبتیں |
43 |
طائف کاسفر |
44 |
قبیلوں میں دورہ |
44 |
اوس اورخزرج میں اسلام |
45 |
عقبہ کی بیعت |
45 |
مشقی سوالات |
47 |
ہجرت مدینہ اورانصار |
49 |
مدینہ |
51 |
پہلی مسجد |
51 |
پہلاجمعہ |
52 |
مدینےمیں داخلہ |
52 |
انصار |
53 |
مسجدنبویﷺ اورحجروں کی تعمیر |
53 |
صفہ والے |
54 |
نمازکی تکمیل اورقبلہ |
54 |
قبلہ |
55 |
بھائی چارہ |
55 |
یہودکاقول وقرار |
56 |
مکہ والوں کی شرارتیں اورسازشیں |
57 |
مسلمانوں کےتین دشمن |
57 |
منافقوں سےبرتاؤ |
58 |
مکہ کےکافروں کی روک تھام |
59 |
بدرکی لڑائی |
60 |
دشمنوں سےبرتاؤ |
62 |
بدرکاانتقام |
63 |
حضرت فاطمہ زہراؓکانکاح |
64 |
ذی الحجہ 2ہجری |
64 |
روزہ |
65 |
رمضان |
65 |
عید |
65 |
مشقی سوالات |
67 |
احدکی لڑائی |
69 |
شوال 3ہجری |
69 |
یہودی خطرےکومٹانا |
75 |
بنی قینقاع سےلڑائی |
77 |
شوال2ہجری |
77 |
مسلمان مبلغوں کاےبدردانہ قتل |
78 |
ابن ابی الحقیق کاخاندان |
80 |
بنونضیرکی جلاوطنی |
80 |
ربیع الاول4ہجری |
80 |
خندق یااحزاب کی لڑائی |
82 |
ذی قعدہ ہجری |
82 |
بنی قریظہ کاخاتمہ |
84 |
اسلام قانون کی صورت میں |
85 |
اسلام کےلیے دوروک |
86 |
حدیبیہ کی صلح |
86 |
ذیقعدہ 6ہجری |
86 |
اسلام کی جیت |
88 |
مشقی سوالات |
90 |
دنیاکےبادشاہوں کواسلام کی دعوت |
92 |
6ہجری |
92 |
یہودکاآخری قلعہ خیبر |
96 |
آخر6ہجری یاشروع 7ہجری |
96 |
مدت کی آرزو عمرہ |
100 |
ذیقعدہ 7ہجری |
100 |
ایک نیادشمن موتہ کی لڑائی |
101 |
جمادی الاولیٰ 8ہجری |
101 |
کعبہ کی چھت پراسلام کاجھنڈا مکہ کی فتح |
102 |
رمضان8ہجری |
102 |
ہوازن اورثقیف کامعرکہ |
106 |
شوال8ہجری |
106 |
مال غنیمت کی تقسیم اورحضورﷺکی تقریر |
108 |
مشقی سوالات |
110 |
رومی خطرہ تبوک کی لڑائی |
112 |
جزیہ |
113 |
عہداسلام کاپہلاباقاعدہ حج اوربراءت کااعلان |
114 |
عرب کےصوبوں میں اسلام کی عام منادی |
116 |
دین کی تکمیل اوراسلامی نظام کی تاسیں |
119 |
نماز |
120 |
زکوۃ |
122 |
روزہ |
122 |
حج |
123 |
مشقی سوالات |
125 |
ہمارےپیغمبرکاآخرحج |
127 |
حجۃ الوداع10ہجری |
127 |
وفات |
134 |
ربیع الاول11ہجری مطابق مئی632ء |
134 |
مشقی سوالات |
140 |
ازواج واوالد |
142 |
ازواج |
142 |
اولاد |
142 |
اخلاق وعادات |
143 |
مشقی سوالات |
156 |