#2179

مصنف : ابو بسام خالد بن محمد

مشاہدات : 4254

رحیق الارواح

  • صفحات: 768
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30720 (PKR)
(جمعہ 17 اکتوبر 2014ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، لاہور

اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں ماخذوں میں سے کسی ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ۔ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے  سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں ۔ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین ،بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی  ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"رحیق الارواح "ابو بسام خالد بن محمد علی الحاج ﷫کی مایہ ناز تصنیف "السنۃ مفتاح الجنۃ" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت حافظ محمد منشاء بن جمال الدین شہید﷫ نے حاصل کی ہے۔آپ نے اس کتاب میں حدیث وسنت نبوی کی اہمیت وضرورت اور حجیت پر تفصیلی بحث کی ہے اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی وشافی جواب دیا ہے۔اللہ تعالی دفاع سنت نبوی کی ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اظہار تشکر

24

فوائد مترجم

 

مقدمہ

31

حدیث کی اہمیت قرآن کی روشنی میں

33

توضیح

34

پہلی فصل: ابو البقاء کا بیان

86

دوسری فصل: سنت نبوی کا لکھنا اور جمع کرنا

105

تیسری فصل: حجیت حدیث

138

چوتھی فصل: حدیث کی اسناد میں جھوٹے راویوں کا لانا

216

پانچویں فصل: صحابہ تابعین تبع تابعین

261

چھٹی فصل: اس آدمی کا حکم جو اللہ تعالیٰ، قرآن، رسول اللہﷺ کو گالی دیتا ہے

298

ساتویں فصل: متفرق مسائل

340

آٹھویں فصل: بعض صحابہ سے اہل علم کے فضائل

379

حصہ دوم

 

خطبہ

403

پہلی فصل: عبادت کے آداب میں

431

دوسری فصل: استخارہ کی نماز

531

تیسری فصل: منگنی اور شادی کے احکام

588

چوتھی فصل: اسلامی نقطہ نظرمیں اولاد کے حقوق

640

پانچویں فصل: اجتماعی آداب

674

چھٹی فصل: پیش آنے والے امور کی دعائیں اور اذکار

733

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67853
  • اس ہفتے کے قارئین 101681
  • اس ماہ کے قارئین 1718408
  • کل قارئین111039846
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست