#1352

مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

مشاہدات : 7616

رد بدعت تاریخ کے آئینے میں

  • صفحات: 28
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(بدھ 03 جولائی 2013ء) ناشر : رحمانی اکیڈمی، گاندھی نگر،ممبئی

دین اسلام کے حقیقی وارثین وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے نزول قرآن کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کیا اور نبی کریم ﷺ کے روئے زیبا کو دیکھ کر اپنے ایمان ویقین کو تازہ کیا، انہیں نفوس قدسیہ کی محنتوں، کاوشوں اور عظیم الشان قربانیوں اور بے مثال جان نثاریوں کانتیجہ ہے کہ آج دین اسلام کامل اور مکمل شکل میں موجود ومحفوظ ہے۔ یہ وہ عظیم ہستیاں تھیں جنہوں نے اسوہ رسول  ﷺ کو ہمہ دم مقدم رکھا۔ المختصر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حیات طیبہ کے روشن دریچوں سے یہ بات عیاں ہے کہ جس طرح اتباع میں ان کا جذبہ کامل تھا اسی طرح ابتداع اور نو ایجاد شدہ بدعتوں سے وہ بالکل دور اور متنفر رہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہ طرز عمل رہا کہ جب بھی اہل ھوا اور اصحاب بدعت نے اپنی بدعات وخرافات سے دین میں مداخلت کرنے کی سازشیں کیں اور فتنوں کو جنم دیا تو فوراَ ہی زبان وبیان اور سیف وسنان سے ان کے خلاف معرکہ آراء ہوگئے ۔ دین میں بدعت کا ایجاد کرلیا جانا بہت ہی خطرناک اور گھناؤنا کھیل ہے۔علمائے سلف واضح طور بدعتوں کی سیہ کاریوں، تباہ کاریوں اور بربادیوں کے سلسلے میں ملت کو آگاہ رکرتے رہے۔کیونکہ دین میں سب سے بڑا چور دروازہ اہل بدعت کی یہی فتنہ سامانایں ہیں جن سے اہل اسلام کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے تابعین اور اسلاف امت کے حوالے سے بدعت اور اہل بدعت کے خلاف  ان کے وہ زریں اقوال پیش کردیے ہیں، جو آج کے دور میں اہل اسلام کےلیے رہنمائی اور روشنی کا ذریعہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔ آمین

عناوین

 

صفحہ نمبر

تمہید

 

6

بدعت کا لغوی معنی

 

9

بدعت کا اصطلاحی معنی

 

9

بدعت کی شرعی حیثیت

 

10

حضرت ابوبکر صدیق ؓکا قول

 

12

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓکا قول

 

13

حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓکا قول

 

16

حضرت معاذ بن جبل ؓکا قول

 

20

بدعات کی تردید ومذمت میں اقوال تابعین اور آثار سلف

 

22

حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کا قول

 

22

امام یحیٰ بن کثیر ؒ کا قول

 

23

امام سعید بن جبیر ؒ کا قول

 

24

امام عبد اللہ بن مبارک ؒ کا قول

 

24

امام ابو قلابہ ؒ کا قول

 

25

امام حسان بن عطیہ ؒ کا قول

 

25

امام احمد ؒ کا قول

 

26

امام شافعی ؒ کا قول

 

27

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54315
  • اس ہفتے کے قارئین 583457
  • اس ماہ کے قارئین 370702
  • کل قارئین114262702
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست