#2484

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

مشاہدات : 5856

قرآن کے دامن میں

  • صفحات: 320
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12800 (PKR)
(جمعہ 03 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور

آسمان دنیا کے نیچے اگر آج کسی کتاب کو کتاب ِالٰہی ہونے کا شرف حاصل ہے تووہ صرف قرآن مجید ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ قرآن سےپہلے بھی اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کئی کتابیں نازل فرمائیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ سب کی سب انسانوں کی غفلت، گمراہی اور شرارت کاشکار ہوکر بہت جلد کلام ِالٰہی کے اعزاز سے محروم ہوگئیں۔ اب دنیا میں صرف قرآن ہی ایسی کتاب ہے جو اپنی اصلی حیثیت میں آج بھی محفوظ ہے ۔ تاریخ عالم گواہ ہے کہ قرآن اس دنیا میں سب سے بڑی انقلابی کتاب ہے اس کتاب نے ایک جہان بدل ڈالا۔ اس نےاپنے زمانے کی ایک انتہائی پسماندہ قوم کو وقت کی سب سے بڑی ترقی یافتہ اور مہذب ترین قوم میں تبدیل کردیا اور انسانی زندگی کےلیے ایک ایک گوشے میں نہایت گہرے اثرات مرتب کیے۔قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ ہر دو ر میں مختلف اہل علم نے قرآنی تعلیمات کوعام کرنے کے لیے قرآن کریم کی   مختلف انداز میں خدمت کی ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ان خدام قرآن میں ایک نام جناب مولانا محمد رفیق چودہری صاحب کابھی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’قرآن کے دامن میں‘‘ محترم جناب   پروفیسرمحمدر فیق چودہری ﷾ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب در اصل موصوف کے قرآنی مباحث پر 18 علمی وتحقیقی مضامین ومقالات کامجموعہ ہے۔ جواکثر وبیشتر ملک کے معروف دینی رسائل وجرائد میں اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔ ان مضامین کا تعلق چونکہ قرآن مجید کے علوم ومعارف اوراحکام ومباحث سے ہے اس لیے   موصوف نے اسے ’’قرآن کے دامن   میں‘‘ کے نام سے مرتب کیا ہے۔کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب سے گہرا شغف ہے ۔ اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہونے کے علاوہ قرآن مجید کے مترجم ومفسر بھی ہیں۔ اور ماشاء اللہ قرآن کی فہم وتفہیم کے   موضوع پرنوکتب کے منف ہیں او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ۔ آمین(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

9

1۔اسمائے قرآن

 

13

2۔قرآن و رسول میں روح و قالب کا تعلق

 

35

قرآن و رسول میں روح و قالب کا تعلق

 

35

رسول ؐبحثیت معلم و شارح

 

36

رسول ؐبحثیت شارع

 

37

رسول ؐبحثیت مطاع

 

38

رسول ؐبحثیت مبین قرآن

 

39

قرآ ن کے کسی مطلق حکم کی تقیید یا تجدید کرنا

 

41

3۔قرآن کی ایک تشبیہ

 

51

اہم الفاظ کی تحقیق

 

52

عربی میں ’’قلب‘‘ کا مفہوم

 

53

قساوت قلبی کیا ہے ؟

 

56

4۔قرآن کی احکامی اور غیر احکامی آیات

 

67

5۔قرآن میں اصحاب فیل کا واقعہ

 

81

قرآن کا اسلوب بیان

 

83

وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ کے متعنی

 

86

تَرْمِيهِمْ کامفہوم

 

88

بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجِّيلٍ کے معنی

 

89

حاصب یعنی سخت آندھی

 

90

نصرت الہٰی کا قانون

 

91

اجماع امت کے خلاف

 

94

قریش پر بے حمیتی کا الزام

 

95

6۔تفسیر سورۂ کوثر

 

97

تعارف

 

97

زمانہ نزول

 

97

شان نزول

 

99

ما قبل سورہ سےربط

 

102

لغوی تحقیق

 

102

کوثر کی تاویل

 

102

ان اقوال میں تطبیق

 

105

إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ

 

107

الفاظ کا درد بست اور فصاحت و بلاغت

 

107

کوثر کی بشارت

 

111

7۔کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا ؟

 

113

قرآن کےنصوص

 

114

متجد دین کا فکری تضاد

 

117

8۔قرآن او رعشر

 

121

عشر کیا ہے ؟

 

125

قرآن اور عشر

 

125

9۔قرآن اور جرم زنا کی سزا

 

141

جرم زنا کی شناعت

 

141

زنا مجموعہ جرائم

 

143

شادی شدہ آدمی کا جرم زنا

 

145

قرآن میں جرم زنا کی سزا

 

147

محصنات کا مفہوم

 

149

محصنات کا مفہوم کےبارے میں مفسرین کرام کی آراء

 

158

آیت جلد کاحکم

 

161

آیت جلد اور مفسرین کرام

 

162

قرآن حکیم اور قتل نفس

 

171

سنت اور سزائے رجم

 

182

فقہائے اسلام اورحد رجم

 

189

حد رجم کااثبات

 

195

10۔قتل خطا میں عورت کی دیت

 

201

قرآن او رمسئلہ دیت

 

203

حدیث اور مسئلہ دیت

 

209

آثار صحابہ اور اجماع صحابہ

 

216

اجماع امت

 

217

حاصل بحث

 

218

11۔اسلام میں عورت کی گواہی

 

219

قرآن میں عورت کی گواہی

 

219

حدیث میں عورت کی گواہی

 

220

فقہائے اسلام اور عورت کی گواہی

 

221

اعتراضات کےجوابات

 

221

12۔عورت کے چہرے کا پردہ

 

235

13۔اقبال کا تصور جنت ودوزخ

 

243

ان تصورات کا تجزیہ

 

250

لغت کی دلیل

 

253

اصول تفسیر کی دلیل

 

256

14۔قرآن میں اسمائے قیامت

 

260

15۔غثآء احوی کے معنی

 

277

قرآنی دلیل

 

277

عربی لغت کے دلائل

 

278

خلاصہ کلام

 

287

16۔مکی او رمدنی سورتیں

 

288

مکی اورمدنی سورتوں کی تعداد

 

288

مکی و مدنی سورتوں کی تعیین

 

288

مکی سورتوں کی پہچان

 

289

مدنی سورتوں کی پہچان

 

289

اختلافی سورتیں ( مکی یا مدنی ہونےکے لحاظ سے )

 

291

اتفاقی سورتیں

 

291

مکی و مدنی آیات

 

292

ترتیب نزوی میں پہلی اورآخرت سورت

 

292

17۔اردو زبان میں قرآن الفاظ

 

293

18۔قرآن جوہر پارے

 

299

ایمانیات

 

300

عبادات

 

310

معاملات

 

313

اخلاقیات

 

314

متفرقات

 

316

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62027
  • اس ہفتے کے قارئین 95855
  • اس ماہ کے قارئین 1712582
  • کل قارئین111034020
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست