#2383

مصنف : ڈاکٹر محمد ادریس زبیر

مشاہدات : 10599

قرآن کریم اور اس کے چند مباحث ( ڈاکٹر ادریس زبیر )

  • صفحات: 319
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7975 (PKR)
(پیر 16 مارچ 2015ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔ دنیابھر کی بے شمار جامعات،مدارس ومساجد میں  قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے  اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی ۔ مگر تعجب  وحیرت کی بات ہے کہ  ہم  میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا  نہیں ہوتی  جو قرآن  نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن بنادیا او ر ایسی  بلند کردار قوم  پیدا کی  جس نے دنیا میں حق وصداقت کا بول بالا کیا اور بڑی بڑی سرکش اور جابر سلطنتوں کی بساط اُلٹ دی ۔ مگڑ افسوس ہے کہ تاریخ کے یہ حقائق افسانۂ ماضی بن کر رہ گئے ۔ ہم نے دنیا والوں  کواپنے عروج واقبال کی داستانیں تو مزے لے لے کر  سنائیں لیکن خود قرآن سے کچھ حاصل نہ کیا ۔جاہل تو جاہل پڑھے لوگ بھی قرآن سےبے بہرہ ہیں۔قرآن کریم   کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول  اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ یہ علوم قرآن کریم سے علیحدہ  نہیں ۔ انہی کی پابندی  کتاب اللہ  کوتورات وانجیل کی  طرح کھیل نہیں بننے دے گی۔اور نہ ہی تحریف کی من مانی روش  کوشہ ملے   گی۔الزام ترشیوں سے بچنے  اور اپنے میلانات کی اصلاح کے لیے  قرآن کی صحیح خدمت تبھی ہوسکے گی۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرآن کریم اور چند مباحث‘‘ میں  انہی ضابطوں اوراصولوں  کودلائل سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے  تاکہ قرآن کریم کے صحیح فہم ممکن ہو اور ایک علمی واعتقادی رشتہ قرآن کریم سے  مزید استوار ہو۔یہ کتاب  قرآن مجید کے تعارف،اور جملہ  علوم قرآنی  کی معرفت  کے لیے سلسلے  میں ایک آسان فہم  انداز میں مرتب شدہ  عمدہ کتاب ہے  اور طالبانِ قرآن کےلیے نادر تحفہ  ہے ۔  صاحب کتاب ڈاکٹر محمد ادریس زبیرفہم  قرآن  اور خواتین  کی دینی  تعلیم تربیت کے لیے کوشاں معروف ادارے  ’’ دار الہدیٰ‘‘ کی سربراہ  ڈاکٹر فرہت ہاشمی  صاحبہ کے  شوہر ہیں ۔ موصوف کا ملتان کے ایک علمی خانوادے  سے تعلق ہے  درس ِنظامی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم عربی کی   ڈگری حاصل کی۔ 1983ءانٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد  کے کلیۃ الدین سے منسلک ہوگئے  ۔1989ء میں  گلاسگو یونیورسٹی سے علم حدیث میں   ڈاکٹریٹ  کیا  عربی،  اردو، انگریزی زبان میں بہت سے آرٹیکلز لکھنے کے علاوہ چند کتب کے مصنف بھی  ہیں اللہ تعالیٰ ان کےعلم وعمل میں برکت فرمائے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

13

باب۔1: قرآن کریم

 

14

تعلیمات

 

16

اللہ کی کتاب ہونے کے دلائل

 

19

مفہوم قرآن کی حفاظت

 

27

قرآن کریم کےاثرات

 

28

باب ۔2: قرآن کی تعریف کیا ہے ؟

 

ایک غلط خیال

 

35

تعارف قرآن

 

37

قرآن کی خصوصیات

 

38

قرآن مجید کے چند او رمشہور نام

 

42

قرآن مؤثر زبانی منہج

 

48

باب ۔3: تعلیم قرآن

 

 

تعلیم قرآن : اہمیت و ضرورت

 

56

رسول اکرم ﷺ بحیثیت ایک معلم

 

61

تعلیم قرآن یاتفسیر قرآن ؟

 

63

چند بنیادی علوم کی ضرورت

 

69

تعلیم قرآن کیسے ؟

 

74

طالب علم کی خصوصیات

 

79

ترجمہ ومفہوم قرآن

 

80

باب ۔4: وحی

 

 

وحی کا معنی و مفہوم

 

84

شرعی وحی کی اقسام

 

87

ابلاغ وحی

 

90

نزول وحی ابتداء

 

92

نزول وحی کے وقت آپﷺ کی کیفیت

 

94

نزول وحی کی دارو مدار

 

96

وحی کی زبان

 

96

وحی کی حقیقت

 

96

وحی کے سچ ہونے کےدلائل

 

97

تورات و انجیل کا حال

 

101

قدیم الزام

 

102

کشف والہام

 

103

باب ۔5: علم نزول قرآن

 

 

نزول قرآن کے مقاصد

 

106

مراحل نزول قرآن

 

108

مرحلہ وار نزول کی وجوہات

 

111

حکمتیں

 

112

مقدار نزول

 

120

آخری آیات کون سی ؟

 

121

باب ۔6: جمع قرآن اور اس کی تدوین

 

 

مقصد جمع قرآن

 

123

جمع قرآن کے چار ادوار

 

123

عہد نبوی میں

 

124

خلافت صدیقی میں

 

131

سیدنا زید کا انتخاب کیوں ؟

 

132

جمع کردہ نسخہ کا نام اور خصوصیات

 

134

خلافت عثمانی میں جمع قرآن

 

135

چار رکنی کمیٹی کا قیام

 

137

صوتی وطباعتی جمع

 

140

قرآنی رسم کےتحسینی مراحل

 

141

نقطے اور اعراب

 

142

تحسین حروف کی کوشش

 

143

معنی اور تلاوت کےاعتبار سے تقسیم

 

144

احزاب یامنازل

 

145

اخماس و اعشار

 

146

طباعت قرآن

 

150

مصحف مرتل اور قراءت قرآن کےانداز

 

150

باب ۔7: علوم قرآن

 

 

تعریف

 

154

فوائد علوم قرآن

 

154

تدوین علوم قرآن کی مختصر تاریخ

 

155

مضامین قرآن

 

161

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71769
  • اس ہفتے کے قارئین 105597
  • اس ماہ کے قارئین 1722324
  • کل قارئین111043762
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست