#1901

مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی

مشاہدات : 6260

قبر پرستی کے فروغ کے لیے شیطان کی تدبیریں

  • صفحات: 181
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4525 (PKR)
(اتوار 14 ستمبر 2014ء) ناشر : الہادی للنشر والتوزیع لاہور

پیغمبرِ  اسلام  حضرت محمد ﷺ نے اپنی امت کو جتنی تاکید کے ساتھ  شرکیہ امور سے  بچنے کی  ہدایت فرمائی تھی ۔افسوس ہے کہ آپﷺ کی یہ نام لیوا امت  اسی  قدر  مشرکانہ  عقائد واعمال  میں  مبتلا ہے  اور اپنے  پیغمبر  کی تمام ہدایات کو فراموش کر چکی ہے  ۔۔آپ  ﷺ   نے واضح  الفاظ میں اعلان فرمادیا تھا :أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ، أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ، إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِك۔’’لوگو  کان کھول کر سن لو تم سے   پہلی امت کے لوگوں نے اپنے  انبیاء اور نیک لوگوں ،اولیاء  وصالحین کی قبروں کو عبادت گاہ (مساجد) بنالیا تھا ،خبر دار !تم  قبروں کو مساجد نہ  بنالینا۔میں تم کواس  روکتا ہوں۔اور آپ ﷺ اپنی مرض الموت میں  یہود ونصاریٰ کے اس مشرکانہ  عمل پر لعنت کرتےہوئے  فرما یا: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَقبرپرستی شرک اورگناہ کبیرہ  ہے نبی کریم ﷺ نے   سختی سے   اس  سےمنع فرمایا اور اپنی  وفات کے وقت کے بھی اپنے صحابہ کرام کو اس سے  بچنے کی  تلقین  کی ۔ صحابہ کرام  نے اس پر عمل کیا  اور  پھر  ائمہ کرام  اور محدثین نے   لوگوں کو تقریر وتحریر کے  ذریعے  اس   فتنہ  عباد ت ِقبور سے  اگاہ کیا ۔زیر  نظر کتاب  ’’ قبر پرستی  کے فروغ کے لیے  شیطان کی  تدبیریں‘‘ علامہ ابن قیم ﷫ کی معروف کتاب   اغاثۃ اللھفان فی مقاید الشیطان ‘‘ کے ایک  معرکہ  آراء  باب کا ترجمہ ہے  جس کاتعلق فتنہ عبادۃ قبور  سے ۔ مولانا عبد الجبار  سلفی ﷾ ( مصنف ومترجم  کتب کثیرہ )  نے اپنے خاص میں اسے  اردو قالب میں  ڈھالا ہے ۔فاضل  مترجم   نے کتاب کےآخر میں  امام ابن  قیم ﷫ کی گرانقدر تحریر کی تائید وتشریح کی  غرض سے  شاہ  ولی  اللہ  دہلوی ، شاہ عبدالعزیز محدث  دہلوی اور  شیخ الاسلام محمد عبد الوہاب ﷭کی   مترجم تحریریں بھی اس میں شامل کردی  ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی  مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  عوام الناس  کےلیے  مفید بنائے (آمین) ایمان  عقائد۔ قبر پرستی ) ( م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تحدیت نعمت

 

9

روح عاطر

 

11

تصدیر

 

12

پیش لفظ

 

13

تقدیم .... حامداً و مصلیاً

 

17

آستانوں کی پرستش کی ابتداء کیسے ہوئی ؟

 

20

قوم نوح﷤ کے پنجتن بزرگوں کا تعارف

 

21

باب ستو شاہ کی پرستش کا بنیادی سبب

 

23

آستانوں کی پرستش ، بتوں کی پرستش سے بھی خطرناک ہے

 

24

مشرکوں کی احادیث رسول ا للہ ﷺ سے محاذآرائی

 

25

آستانوں پر مسجدیں بنانے کے متعلق ائمہ دین کے فتوے

 

25

قبروں پر مسجدیں بنانے کے متعلق احادیث رسول ﷺ

 

26

ایک مغالطے کا ازالہ

 

30

رسو ل اللہ ﷺ کے اندیشے اور مشرکین کی سینہ زوری

 

34

اہل توحید پر اللہ کا احسان

 

35

قبروں پر میلے اور عرس

 

36

مشرکین عرب قبل از اسلام عرس منایا کرتے تھے

 

37

ایک یہودیانہ تحریف پر تبصرہ

 

41

آستانوں پر حاضری کے دینی نقصانات

 

44

مزاروں پر حاضری کے وقت پجاریوں کا خشوع و خضوع

 

46

ایک بصیرت افروز تجزیہ

 

47

فرمان رسول اللہ ﷺ ...   اور مسلمان مشرکوں کا رد عمل

 

48

پکی قبروں کے خلاف سلف صالحین کے فتوے

 

50

مشرکین کی خود سری کی انتہاء

 

52

قبروں پر حج اکبر منعقد کرنا

 

53

جناب رسول کریم ﷺ کا طریقہ زیارۃ قبول

 

53

غور و فکر کا مقام

 

59

اسلاف کرام کی احتیاط

 

60

مسلمان مشرکین کا افسوس ناک طرز عمل

 

64

آستانہ پرستون کو چیلنج

 

65

حضرت دانیال ﷤ کی قبر کو لوگوں کی نگاہوں سے پوشیدہ کرنا

 

65

قابل غور حقیقت

 

67

ذرا سوچئے تو سہی

 

67

امیر المومنین عمر فاروق ﷜ کی دور اندیشی

 

68

اسلحہ لٹکانے کی غرض سے درخت مخصوص کرنے والوں پر آپ ﷺ کی ناراضگی

 

69

دین کے بگاڑ پر اسلاف کرام کی برہمی

 

71

غیور موحدین کو مشرکین کے طعنے

 

73

داعیان توحید و سنت کی تسکین وتسلی

 

74

بزرگان دین کے نادان پجاری ان کے حقیقی دشمن ہیں

 

75

آستانوں کی پرستش کا اصل سبب

 

78

شیطان لعین کی ہو شر باتدبیر

 

80

شرک اکبر تک پہنچانے والے شیطانی زینے

 

81

پہلا زینہ

 

81

دوسرا زینہ

 

82

مروجہ وسیلہ کی تردید میں بزرگان حنفیہ کے فرمودات

 

82

تیسرا زینہ

 

84

چوتھا زینہ

 

84

پانچواں زینہ

 

84

آستانوں پر کی جانے والی منکرات کے درجات

 

85

موحدین اور مشرکین کے طریقے زیارت قبور میں فرق

 

87

پہلا مقصد

 

87

دوسرا مقصد

 

87

تیسرا مقصد

 

88

آستانوں کی زیارت سے مشرکین کا مقصد

 

88

شفاعت کا مشرکانہ تصور اور اس کی تردید

 

89

مشرکین ، انبیاء اور اولیاء کی سفارش سے محروم رہیں گے

 

93

قرآنی نظریہ سفارش اور مشرکانہ سفارش کا فرق

 

95

دونوں طرح کی سفارشوں میں ایک مزید فرق

 

98

 

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67703
  • اس ہفتے کے قارئین 101531
  • اس ماہ کے قارئین 1718258
  • کل قارئین111039696
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست