شیخ عبد القادر جیلانی ایک موحد اور متبع سنت انسان تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی قرآن اور سنت کے مطابق گزاری اور لوگوں کو قرآن وسنت پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔آپ کی تزکیہ نفس کے حوالہ سے بے مثال خدمات چہار دانگ عالم میں عقیدت واحترام کے ساتھ تسلیم کی جاتی ہیں۔لیکن افسوس کہ آپ کے بعض عقیدت مندوں نے فرطِ عقیدت میں آپ کی خدمات وتعلیمات کوپس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کر رکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنت کے صریح منافی ہے بلکہ خود شیخ کی مبنی بر حق تعلیمات کے بھی منافی ہے۔ اس پرطرہ یہ کہ اگر ان عقیدت مندوں کو ان کی غلو کاریاں سے آگاہ کیاجائے تو یہ نہ صرف یہ کہ اصلاح کرنے والوں پر برہم ہوتے ہیں بلکہ انہیں اولیاء ومشائخ کا گستاخ قرار دے کر مطعون کرنے لگتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" پیغام جیلانی" محترم حکیم محمد اشرف سندھو صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے شیخ عبد القادر جیلانی کی صحیح اور حقیقی تعلیمات کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کے معتقدین اور سچے عقیدت مندوں ومریدین سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنی اصلاح کریں اور اپنے پیر مرشد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قرآن وسنت کو تھام لیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو عقیدہ توحید اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
طبع ثانی |
3 |
عرض حال |
5 |
پیغام جیلانی کے ماخذ |
7 |
عقیدت و محبت کا فطری تقاضہ |
12 |
پیر پیران کا نسب |
19 |
حکومت سعودیہ کی علم دوستی و فیاضی |
25 |
بدعت اور بدعتیوں سے نفرت و بیزاری |
37 |
عورتوں کی بیعت |
66 |
عوامی ولایت اور ولایت محمدی کا نمایاں فرق |
70 |
ولایت محمدی اور اس کے حصول کا دستور |
73 |
منصور کی گمراہی و قتل پر متفقہ فتوے |
78 |
عقیدہ حنبلی کا مکمل تعارف امام احمد اور پیر پیران |
89 |
صحابہ اور تابعین ہی کو سلف صالحین اور اہل حدیث کہا گیا ہے |
95 |
حصول ولایت کی دوسری بنیادی شرط |
99 |
کیا پیر پیراں حنبلی مذہب کے مقلد ہیں |
106 |
اسلام میں فرقہ بازی کا ظہور |
141 |
شرک کیا ہے اور مشرک کون ہے |
155 |
تصور شیخ |
160 |
سلف صالح اہل السنت قدیم کا متفقہ عقیدہ |
163 |
قبروں کی تعمیرات اور زیارت کا شرعی طریق |
173 |
مروجہ سماع اور اقوال |
176 |
شیخ و مرشد کے مرید کے حال سے استفادہ حرام ہے |
184 |