#2161

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 10392

نکاح میں ولی کی حیثیت

  • صفحات: 103
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2060 (PKR)
(ہفتہ 20 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلام نے ولی سربراہ خاندان کویہ حق  عطا کیا ہے  کہ اگر سربراہِ خاندان اپنے  علم ،تجربہ اور خیر خواہی کے تحت یہ محسوس کرتا ہے کہ فلاں فرد کےفلاں  کام سے خاندانی وقار مجروح ہوگا ۔یااس فرد کودینی ودنیوی نقصان پہنچے گا تو وہ  اسے اس کام سے بالجبر بھی  باز رکھ سکتاہے۔ البتہ جوحقوق اسلام نے فرد کوذاتی حیثیت سے عطا کیے ہیں سربراہ کاجان بوجھ کر انہیں پورا نہ کرنا یا افراد پر ان کے حصول کے حوالے  سےپابندی عائد کرنا درست نہیں اور اسلام میں  اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ولایت ِنکاح کا  مسئلہ یعنی جوان لڑکی  کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے  کہ کسی نوجوان لڑکی  کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ  وہ والدین کی اجازت  اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار  اختیار کرکے  کسی عدالت میں یا کسی  اور جگہ  جاکر  از خود کسی  سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی  صحت کے لیے  ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے  ۔ لیکن  موجودہ دور میں مسلمانوں کے  اسلام سے  عملی  انحراف نے جہاں شریعت  کے  بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے  سے بھی  اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے  -علاوہ  ازیں ایک فقہی  مکتب فکر  کے  غیر واضح موقف کو بھی  اپنی بے راہ روی  کے جواز کےلیے  بنیاد  بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتابچہ ’’نکاح میں ولی کی حیثیت‘‘محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی کاوش  ہے جس میں انہو ں نے ولی کے  معنی  ومفہوم کو  بیان کرنے کےبعد  نکاح میں ولی کی  اہمیت وضرورت اور  بغیر ولی کے نکاح  کرنے کا نقصان اور اس  نکاح کی شرعی  حیثیت کو  قرآن وحدیث اور  فقہاء  ومحدثین عظام کی آراء اور اقوال کی روشنی میں  آسان فہم انداز  میں بیان کیا ہے ۔اللہ  تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اوراسے  عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے  (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ولی لغت کے آئینے میں

 

7

ولی کا مفہوم قرآنی آیات میں

 

7

ولی کا لفظ اصطلاح نکاح میں

 

7

ولی ہر شعبہ زندگی میں

 

8

خاندان میں ولی کی اہمیت

 

9

نکاح میں ولی کی اہمیت

 

13

عورت کے نکاح میں ولی کا کردار

 

14

قرآن حکیم سے ولی کا وجوب

 

18

ولی کے دلائل احادیث سے

 

28

صحابہ کرام کی آراء

 

33

تابعین کی رائے

 

38

محدثین کرام کی رائے

 

41

فقہائےاربعہ کی رائے

 

42

دیگر احکامات سے وجوب ولی کے دلائل

 

47

اہلیت ولی کی شرائط

 

55

چند فقہی اصطلاحات

 

59

اسوہ رسول ﷺ اور ولی

 

64

نکاح کے دیگر معاملات اور ولی کا کردار

 

75

کنواری نا بالغہ لڑکی کا نکاح اور ولی کا کردار

 

78

کنواری بالغہ پر ولی کا اختیار

 

79

اگر ولیوں میں یا لڑکی اور ولی میں اختلاف ہو جائے تو

 

81

عورت کو مرد کی سرپرستی کی ضرورت دیگر امور میں

 

84

کسی کو گھر میں آنے کی اجازت دینا

 

86

ولی کا وجوب عورت کی عزت افزائی ہے

 

87

بغیر ولی کا نکاح کبیرہ گناہوں کا مجموعہ

 

93

سوچنے کی بات

 

94

برطانیہ کی نو مسلم خاتون ولی کی تلاش میں بقلم امیر حمزہ

 

95

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88480
  • اس ہفتے کے قارئین 122308
  • اس ماہ کے قارئین 1739035
  • کل قارئین111060473
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست