#1518

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

مشاہدات : 12250

نماز نبوی با تصویر

  • صفحات: 88
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3080 (PKR)
(اتوار 15 دسمبر 2013ء) ناشر : مبشر اکیڈمی،لاہور

انسان ہی نہیں، جنات کو بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت وپرستش کےلیے پیدا فرمایا ہے۔ اور عبادات میں سے  سب سے افضل  ترین عبادت نماز ہے۔ نماز ہی کافر ومسلم اور مومن ومشرک کے درمیان حد فاصل ہے۔ روز محشر سب  سے پہلا سوال نماز ہی کے بارے میں کیا جائے گا۔ نماز ہی وہ فریضہ ہے جس کی ادائیگی  ہر حال میں ضروری ہے۔ خواہ حالت امن ہو ،یا حالت جنگ، حالت صحت ہو، یاحالت مرض، حالت اقامت ہو، یا حالت سفر۔نماز میں تخفیف کی سہولت تو موجود ہے،لیکن اس میں مکمل معافی کی گنجائش نہیں ہے۔نماز کو پابندی وقت کے ساتھ مسجد میں باجماعت ادا کرلینا ہی کافی نہیں،اور نہ ہی خشوع وخضوع ، عاجزی وانکساری اور پورے  اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوجانا نماز کی قبولیت کی علامت ہے، بلکہ اس فریضہ سے عہدہ برآ ہونے اور نماز کو قبولیت کے درجہ تک پہنچانے کےلیے یہ بھی ضروری،  بلکہ انتہائی ضروری ہے کہ نماز نبی اکرم ﷺ کے طریقے اور سنت کے مطابق اداء کی جائے۔تکبیر تحریمہ سے لیکر سلام تک،قیام وقعود ہو یا رکوع وسجود، اذکار وتسبیحات ہوں یا قراءت قرآن۔ ہر چیز سنت کی روشنی میں اداء کی جائے۔ مگر ایسا  کس طرح ممکن ہے؟ اس کا حل آپ کو اس کتاب میں ملے گا۔ نہ صرف قولی طور پر بلکہ تصاویر کے ساتھ عملی طور پر بھی۔ اور نہ صرف یہ کہ ہر بات مستند حوالہ جات سے مزین ہے بلکہ وضوء، تیمم او رنماز کی عام غلطیاں بھی نشان زدہ کردی گئی ہیں۔(ک۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب 1 وضو کا طریق کار احادیث و تصاویر کی روشنی میں

 

10

وضو سے متعلقہ چند اہم امور اور ضروری باتیں

 

11

وضو اور نیت

 

11

وضو اور بسم اللہ

 

12

وضو اور تکرار

 

13

وضو کا مختصر طریق کار

 

13

وضو کا تفصیلی طریق کار

 

15

نیند سے بیدار ہو کر پہلے ہاتھ دھوئیں

 

15

دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین بار دھوئیں

 

16

ہاتھوں کی انگلیوں میں خلال کریں

 

16

کلی اور ناک صاف کریں

 

17

بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑیں

 

20

مکمل چہرہ دھوئیں

 

20

داڑھی میں خلال کریں

 

21

کہنیوں تک دونوں بازو دھوئیں

 

22

سر کا مسح کریں

 

23

ننگے سر کا مسح کریں

 

23

صرف پگڑی کا مسح کریں

 

23

پیشانی کے بالوں سمیت پگڑی پر مسح کریں

 

24

کانوں کا مسح

 

25

دونوں پاؤں دھوئیں

 

27

پاؤں کی انگلیوں میں خلال کریں

 

28

وضو کے بعد کی دعائیں

 

28

وضو کے بعد شرمگاہ پر پانی کا چھینٹا مارنا

 

30

وضو کا باقی ماندہ پانی کھڑے ہو کر پینا

 

31

باب 2 تیمم اور مسح کا طریق کار صحیح احادیث اور تصاویر کی روشنی میں

 

36

فصل اول ۔ تیمم سے متعلقہ مسائل

 

37

فصل دوم ۔ مسح سے متعلق مسائل

 

48

باب 3 نماز کا طریقہ صحیح احادیث اور تصاویر کی روشنی میں

 

62

نماز کی فرضیت و اہمیت

 

63

نماز کا مختصر طریق کار

 

63

سترہ

 

65

قیام

 

66

رکوع

 

70

قومہ

 

72

سجدہ

 

73

دو سجدوں کے درمیان جلسہ

 

75

جلسہ استراحت

 

76

درمیانی تشہد

 

77

آخری تشہد

 

79

سلام

 

81

نماز کے بعد کے اذکار

 

81

نماز باجماعت کے چند مسائل

 

81

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71532
  • اس ہفتے کے قارئین 105360
  • اس ماہ کے قارئین 1722087
  • کل قارئین111043525
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست