#3581

مصنف : ملی مجلس شرعی اقبال ٹاؤن لاہور

مشاہدات : 4799

نفاذ شریعت کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام کے متفقہ پندرہ نکات

  • صفحات: 33
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 660 (PKR)
(اتوار 27 مارچ 2016ء) ناشر : ملی مجلس شرعی اقبال ٹاؤن لاہور

پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ،لیکن افسوس کہ آج تک کسی بھی حکومت نے پاکستان میں اسلام نافذ کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔نظریہ پاکستان کے بارے میں واضح رہنا چاہئے کہ قرار داد مقاصد 1949ء اور 1973ء کے متفقہ آئین میں واضح طورپر یہ قرار دیا جاچکا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور یہاں کتاب وسنّت کو فروغ دیا جائے گا۔ اس دستور کو عوام پاکستان کے منتخب نمائندے منظور کرچکے ہیں، عدالتیں اس کی بناپر فیصلہ کرتی ہیں اور یہ جمہوری اساسات پر ایک مسلمہ بن چکا ہے کہ پاکستان میں اسلام نظام کو قائم کیا جائے گا۔ایک اسلامی ریاست کا قیام ہندوستان کے مسلمانوں کا صدیوں پرانا خواب تھا۔جس کے شواہد مغلیہ خاندان کے زوال کے بعد ہماری پوری تاریخ میں پھیلے ہوئے ہیں۔اسی نفسیات اورمسلمانوں کے دیرینہ خواب کو سمجھتے ہوئے قائداعظم نے علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تو اسی روزمعرضِ وجود میں آگیا جس روز ہندوستان کی سرزمین پرپہلے مسلمان نے قدم رکھا۔ پھر کہا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں، میں نے فقط یہ کیاکہ جو بات آپ کے دلوں اور ذہنوں میں تھی، اسے طشت ازبام کردیا یعنی ببانگِ دہل کہہ دیا۔اگرپاکستان کا تصور نظریاتی نہیں تھا تو پھر وہ اسی دن کیوں معرضِ وجود میں آگیا جس دن ہندوستان میں پہلا شخص مسلمان ہوا تھا؟ زیر تبصرہ کتاب"نفاذ شریعت کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء  کرام کے متفقہ پندرہ نکات"ملی مجلس شرعی کی شائع کردہ ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں نفاذ اسلام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کی طرف سے متفقہ پندرہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے، اور یہ واضح کیا ہے کہ ملک میں نفاذ شریعت کا عمل موجودہ دور میں بھی نہائت آسان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اتحاد بین العلماء والمسالک کے بارے میں 33 علماء کرام کے متفقہ 18 نکات اور اسلامی ریاست اور آئین کے بارے میں 31 علماء کرام کے متفقہ 22 نکات کو جمع کر دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستان میں نفاذ اسلام کی راہیں ہموار کرے اور ہمیں خلافت جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

4

نفاذ شریعت کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے 57 جید علماء اکرام کے متفقہ 15 نکات

5

متفقہ 15 نکات کی تائید کرنے والے علماء کی فہرست

14

اتحاد بین العلماء و المسالک کے بارے میں 23 علمائے کرام کے متفقہ 18 نکات

17

متفقہ 18 نکات کی تائید کرنے والے علماء کرام کی فہرست

21

اسلامی ریاست اور آئین کے بارے میں 31 علماء کرام کے متفقہ 22 نکات

23

متفقہ 23 نکات کی تائید کرنے والے علماء کرام کی فہرست

30

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87280
  • اس ہفتے کے قارئین 121108
  • اس ماہ کے قارئین 1737835
  • کل قارئین111059273
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست