#1751

مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمن رافت پاشا

مشاہدات : 11609

نبی کریم ﷺ کے صحابہ ؓ کی تابناک زندگیاں

  • صفحات: 456
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11400 (PKR)
(ہفتہ 05 جولائی 2014ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور

صحابہ  نام  ہے  ان نفوس  قدسیہ  کا جنہوں  نے  محبوب  ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا  اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو  اپنے  ایمان  وعمل میں پوری طرح سمونے کی  کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی  مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے  انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم  کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے  بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔یو  ں تو حیطہ اسلام  میں آنے  کے بعد صحابہ  کرام  ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے  لیکن بعض  پہلو اس  قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ  ان کو  پڑہنے  اور سننے والا دنیا کا  کوئی بھی  شخص  متاثر  ہوئے بغیر  نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ  کتاب ’’ نبی کریم ﷺ کے  صحابہ ﷢ کی  تابناک زندگیاں‘‘  مصر کے معروف  عالم دین  ڈاکٹر عبد الرحمن رافت پاشا  کی  کتاب ’’ صور من حیاۃ الصحابۃ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں  فاضل مصنف نے  ا ٹھاون صحابہ کرام ﷢ کی زندگیوں  کے مختلف  گوشوں او را  ن کے بے  مثال کارناموں کو اس انداز اور ترتیب سے پیش کیا ہے  کہ  دورِ صحابہ کی اسلامی تاریخ  کا بہت  بڑا حصہ  سامنے آگیا ہے۔عربی کتاب کے ترجمہ کی سعادت  محترم اقبال عمد قاسمی نے  حاصل کی ہے ۔ صور من حیاۃ الصحابۃ  کا ایک  ترجمہ  ’’حیاۃ صحابہ کے درخشاں  پہلو‘‘ کے  نام  سے  مولانا  محمود احمد غضنفر کے  رواں قلم سے بھی موجود  ہے  ۔اللہ  تعالی فاضل مصنف  کی اس کاوش کو شرف قبولیت  سے  نوازے  اور  اسے  اہل اسلام کی اصلاح کا  ذریعہ بنائے  (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

5

جناب سعید بن عامر جہمی﷜

 

9

جناب طفیل بن عمرو دوسی﷜

 

18

جناب عبداللہ بن حذافہ سہمی ﷜

 

27

جناب عمیر بن وہب جہمی ﷜

 

35

جناب براء بن مالک انصاری﷜

 

41

ام المومنین ام سلمہ ؓ

 

47

جناب ثمامہ بن اثال ﷜

 

55

جناب ابو ایوب انصاری﷜

 

63

جناب عمرو بن جمو ح﷜

 

71

جناب عبد اللہ بن جحش﷜

 

78

جناب ابو عبیدہ بن جراح﷜

 

85

جناب عبداللہ بن مسعود﷜

 

92

جناب سلمان فارسی

 

100

جناب عکرمہ بن ابی جہل ﷜

 

107

جناب زید الخیر ﷜

 

116

جناب عدی بن حاتم طائی﷜

 

124

جناب ابو ذر غفاری﷜

 

131

جناب عبداللہ بن ام مکتوم ﷜

 

138

جناب مجزاۃ بن ثورسدوسی ﷜

 

145

جناب اسید بن حضیر ﷜

 

151

جناب عبداللہ بن عباس﷜

 

159

جناب نعمان بن مقرن﷜

 

171

جناب صہیب رومی ﷜

 

179

جناب ابو درداء انصاری ﷜

 

186

جناب زید بن حارثہ ﷜

 

196

جناب اسامہ بن زید ﷜

 

204

جناب سعید بن زید ﷜

 

212

جناب عمیر بن سعد ﷜

 

219

جناب عبد الرحمن بن عوف﷜

 

231

جناب جعفر بن ابی طالب﷜

 

240

جناب ابو سفیان بن حارث﷜

 

254

جناب سعد بن ابی وقاص﷜

 

263

راز دان رسول ﷺ جناب حذیفہ بن الیمان﷜

 

271

ردیف رسول ﷺ جناب عقبہ بن عامر جہنی﷜

 

280

جناب حبیب بن زید انصاری﷜

 

287

جناب ابو طلحہ انصاری﷜

 

293

ام المومنین رملہ بنت ابی سفیان ﷜

 

299

جناب وحشی بن حرب﷜

 

306

جناب حکیم بن حزام﷜

 

312

جناب عباد بن بشیر﷜

 

317

جناب زید بن ثابت﷜

 

322

جناب ربیعہ بن کعب﷜

 

327

جناب ابو العاص بن ربیع﷜

 

334

جناب عاصم بن ثابت﷜

 

341

محترمہ صفیہ بنت عبد المطلب﷜

 

348

جناب عتبہ بن غزوان﷜

 

354

جناب نعیم بن مسعود﷜

 

361

جناب خباب بن ارت﷜

 

370

جناب ربیع بن زیاد حارثی﷜

 

377

جناب عبداللہ بن سلام﷜

 

384

جناب سراقہ بن مالک﷜

 

391

جناب فیروز دیلمی﷜

 

400

جناب ثابت بن قیس انصاری﷜

 

406

اسماء بنت ابی بکر ؓ

 

412

جناب طلحہ بن عبید اللہ تیمی﷜

 

419

جناب ابو ہریرہ دوسی﷜

 

426

جناب سلمہ بن قیس اشجعی﷜

 

435

جناب معاذ بن جبل ﷜

 

442

مآخذ

 

449

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 92073
  • اس ہفتے کے قارئین 304828
  • اس ماہ کے قارئین 92073
  • کل قارئین113984073
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست