#3447

مصنف : محمود الرشید حدوٹی

مشاہدات : 14334

مطالعہ مذاہب (محمود الرشید حدوٹی)

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6400 (PKR)
(منگل 09 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ آب حیات، لاہور

د ين اسلام ايك ايسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جس کے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لیے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کاشکار ہو کر ضلالت وگمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے۔ مگر قرآن مجیدواحد کتاب ہے جو تقریبا ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کےباوجود ہر طرح کی تحریف سے پاک ہے، کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خو د اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے۔ دین اسلام کو نیست و نا بود کرنے کے لیےدشمنان اسلام نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آج اگر موجودہ دور کو کفر و الحاد کا دور کہا جائے تو یہ ایک ایسی حقیقت کا اظہار ہو گا، جسے ہم چشمِ سر سے دیکھ رہے ہیں۔ ہدایت و ضلالت کی کشمش روز اوّل سے ہے، مگر کفر و الحاد کو ایسا ہمہ گیر اثر و رسوخ کسی زمانے میں حاصل نہ ہوا تھا جیسا موجودہ زمانہ میں ہے۔ کفر نے دنیا کے بڑے حصے پر حاکمانہ اقتدار حاصل کر لیا، کہیں تعلیم و تہذیب کی راہ سے، کہیں افکار و نظریات کی راہ سے، کہیں سائنس و فلسفہ کی راہ سےاور کہیں سیاست و حکومت کی راہ سے اسلام پر یلغار کی ہے۔ مسلمانوں کی موجودہ نسل تعلیم گاہوں سے تعلیم یافتہ ہو کر بھی یا تو اسلام سے نا آشنا ہیں یا پھر موجودہ سائنسی و سیاسی افکار و نظام سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف سے احساس کمتری کا شکار ہوتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"مطالعہ مذاہب" محمود الرشید حدوٹی کی ایک تحقیقی اور علمی کاوش ہے۔ موصوف نے اپنی تصنیف میں دنیا میں پائے جانے والے مشہور مذاہب کی رسوم و رواج، ان کی تعلیمات، ان کے نظریات و مقاصد وغیرہ کا بڑے احسن انداز سے دین حنیف سے تقابل کیا ہے اور اسلام کی حقانیت کو مختلف دلائل سے ثابت کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کو قبول و منظور فرمائے اور ان کے لیے نجات کا سبب بنائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائی مذہب

41

وید

42

وید کی اقسام

42

یجر وید

43

اتھر وید

43

ویدوں کے مصنفین

43

ہندو دھرم اور اسلام

45

ہندومت

42

وید کا معنی

42

رگ وید

43

سام وید

43

ویدوں کے مصنفین

43

ویدوں کی تعلیمات

44

خلاصہ

48

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46877
  • اس ہفتے کے قارئین 46877
  • اس ماہ کے قارئین 2118794
  • کل قارئین113726122
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست