#3739.01

مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی

مشاہدات : 5645

مسند امام شافعی ( اردو ) جلد دوم

  • صفحات: 488
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12200 (PKR)
(ہفتہ 09 جولائی 2016ء) ناشر : انصار السنہ المحمدیہ نواں کوٹ لاہور

اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی ﷫ کا ہے حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔ امام شافعی اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ عربی زبان پر بڑی قدرت حاصل تھی۔ اور اعلیٰ درجہ کے انشاپرداز تھے۔ آپ کی دو کتب کتاب الام اور الرسالہ کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔آپ کی تالیفات میں سے ایک کتاب مسند الشافعی بھی ہے ۔مسند امام شافعی اپنی افضلیت وفوقیت کی بناء پر جداگانہ مقام رکھتی ہے کیونکہ اس میں امام شافعی ﷫ کی روایت کردہ احادیث کو جمع کیاگیا ہے ان احادیث کا انتخاب ہی اس کی سب سےاہم خاصیت ہے ایسی احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جن میں مختصر مگر جامعیت کے ساتھ جملہ احکام شریعت کو سمودیاگیا ہے۔مسند شافعی کے پہلے نسخے میں احادیث کی ترتیب ایسی نہ تھی کہ جس سے موضوعاتی انداز میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ۔کیونکہ اس میں ایک موضوع کی احادیث کتاب کے مختلف مقامات پر بکھری پڑی تھیں۔ چنانچہ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری ﷫ نےمختلف موضوعات وعناوین کے اعتبار سے متعدد ابواب وکتب قائم کیے اور ہر کتاب اور باب کے تحت ان احادیث کو جمع کیا جو اس موضوع کے تحت آتی تھیں اورترتیب نہایت احسن اور شگفتہ انداز میں لگائی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مسند امام شافعی‘‘ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری﷫ کی ترتیب شدہ نسخہ کا اردو ترجمہ ہے یہ ترجمہ شدہ نسخہ دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے ادارہ انصار السنہ پبلی کیشنز، لاہور کے ذمہ داران نے انتہائی محنت سے تیار رکروا کر طبع کیا ہے ۔اس کو اردو قالب میں ڈھالنے اور اس کے فوائد تحریر کرنے اور احادیث کی تخریج کرنے کی سعادت محترم جناب حافظ محمد فہد صاحب نےحاصل کی ہے ۔ مترجم نے آسان اور عام فہم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دوران ترجمہ مشکل الفاظ یا مقامات کی وضاحت کے لیے عموماً غریب الحدیث کی کتب پر اعتماد کیا گیا ہے ۔احادیث میں مذکور مختلف مسائل کی وضاحت قرآن ، صحیح احادیث اور ثابت شدہ آثارِ صحابہ واقوال ِ سلف صالحین سے بحوالہ کی گئی ہے ۔ اور فوائد میں مختلف اصطلاحات کی تعریف وتوضیح کرتے ہوئے دوسری عبارت سے ان اصطلاحات کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں ۔دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے ۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری ﷾(ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز،لاہور ) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا35کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ ،لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کےلیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

نذر کےمسائل

 

جس نےجاہلیت میں نذر مانی اس کےپورا کرنےکابیان

19

جس نےپیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانی

20

جس نےفرمانبرداری یانافرمانی کی نذر مانی

21

اللہ کی نافرمانی اورجس چیز کاانسان مالک نہیں اس سےمتعلق نذرپوری کرناضروری نہیں اس مسئلہ کابیان

23

نفلی صدقے، ہبہ اورمشرک والد اوربھائی سےصلہ رحمی کےمسائل

 

صدقہ کابیان

27

ہبہ کابیان

30

 جس نے اپنی اولاد میں سےکسی ایک کودوسرے کےبغیر(ہبہ ) دیا

31

باپ کابیٹے سےدیا ہوا تحفہ واپس لینے کابیان

32

مشرک باپ اوربھائی سےصلہ رحمی کابیان

33

وقف کرنے ، عمریٰ اوررقبیٰ کےمسائل

 

اصل کوروکنے اورپھلوں کواللہ کی راہ میں وقف کرنےکابیان

35

عمریٰ اوررقبیٰ کابیان

37

آزادی ،ولاء، مدبر، مکاتب اورحسن ملکہ کےمسائل

 

جس نے مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کردیا

40

مرض الموت میں غلام آزاد کرنےکابیان

41

 آزادی کی نسبت اسی کےلیے ہےجس نےآزاد کیا

43

راستے میں پڑے ہوئے بچے کی ولاء کابیان

48

ولاء کی وراثت بننے کابیان

ولاء سےوارث یننے کابیان

49

50

ولاء کےبیچنے اورہبہ کرنےسےممانعت کابیان

51

مدبر کی بیع کابیان

52

مکاتب کابیان

56

غلاموں سےاچھے سلوک کابیان

57

نکاح کےمسائل

 

نبیﷺ کی عائشہ ؓ سےشادی کابیان

59

ام سلمہ ؓ کی شادی کابیان

60

 باری مقرر کرنےکابیان

64

قرعہ اندازی کابیان

66

آپ ﷺ کےبیویوں کودئیے ہوئےحق مہر کابیان

66

شادی میں گٹھلی کےوزن کےبرابر سونا بطورحق مہر دینے کابیان

67

قرآن کی کسی سورت پرشادی کردینےکابیان

69

بیماری میں نکاح کرنےاورمہر مثل کابیان

71

نکاح کی ترغیب دلانے کابیان

73

تم میں سےکوئی کسی عورت کواپنے مسلمان بھائی کےپیغام پرپیغام (نکاح ) نہ بھیجے

74

اشارہ ، کنایہ میں نکاح کاپیغام بھیجنے کابیان

76

مرشد ولی اوردوعادل گواہوں کےبغیر نکاح نہیں ہے

78

جب دوولی نکاح کریں توپہلا زیادہ حق دار ہے

79

عورت عقد نکاح کی ولی نہیں بن سکتی

79

بغیر ولی کےنکاح کےباطل اورمردود ہونےکابیان

80

خلوت کےراز فشا کرنےوالا اورکرنےوالی ، مصنوعی بال لگانے اورلگوانے والی کابیان

شوہردیدہ اپنی ذات پراپنے ولی سےزیادہ حق رکھتی ہےاورکنواری سےاجازت لی جائے

83

84

باپ ، دادا کےولی بننے، شوہر دیدہ کےناپسندیدگی کی صورت  میں ہونے والےنکاح کوباطل قرار

84

غیرشادی شدہ مردوزن کےنکاح کابیان

87

نکا ح متعہ کےجواز کابیان

88

نکاح شغار سےممانعت  کابیان

91

 ان لوندیوں اورآزاد عورتوں کا بیان جنہیں آدمی بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا

93

ربیبہ کےحرام ہونے اور اوررضاعت سےحرام ہونے والے رشتوں کابیان

96

پانچ بارواضح طور پر دودھ پلانے سےحرمت ثابت ہونے کابیان

100

ایک یا دو دفعہ دودھ  چوسنے سےحرمت ثابت نہ ہونے کابیان 

102

حرمت اسی دودھ سےثابت ہوتی ہےجوانتڑیوں کوبھر دے

103

مرد کی طرف سےرضاعت کچھ بھی حرام نہیں کرتی

104

بڑی عمر میں رضاعت کابیان

105

مشرک کےمسلمان ہونے کی صورت میں  نکاح کےبرقرار رہنے اورچار سےزائد بیویوں کوچھوڑ

108

عوتوں سے معاشرت ایلاء اورخلع کےمسائل

 

حائضہ سےمباشرت کابیان

112

عورتوں کی دبر میں صحبت کرنےکی ممانعت کابیان

113

لونڈیوں سےعزل کرنے کابیان 

115

بچہ اسی کا ہےجس کےبستر پر پیدا ہوا

116

بچے کےرنگ کےانکار کرنے، اورشک (زنا) ہونے کےباوجود نکاح کےبرقرار رہنےکابیان

118

عورتوں کومسجد میں جانے کےلیے اجازت دینے کابیان

120

خرچہ نفقہ کابیان

121

رشتہ داروں پرخرچ کرنے کابیان

125

زوجین کی نااتفاقی کابیان

126

عورتوں کومارنے کی اجازت کابیان

129

بچوں کی پرورش کابیان

130

ایلاء کابیان

131

خلع کابیان

134

اسی مسئلہ کا بیان

137

خلع لینے والی عورت کےخلع لینے کےبعد اسےطلاق نہ د ے جائے

137

طلاق کےمسائل

 

مسنون طلاق کابیان

139

طلاق صریح کا بیان

143

ہم  بستری سےپہلے تین طلاقیں دینے کابیان

144

ہم بستری کےبعد تین طلاقیں دینے کابیان

148

غلام کی طلاق کابیان اوراس کی بیوی اس پردوطلاقوں سےہی حرام ہوجائے گی

151

لکھ کرطلاق دینےکابیان

153

آزاد کرنےکےبعد لونڈی کواختیار دینے کابیان

154

جس کےہاتھ میں عقد نکاح ہےاس کابیان

157

ہم بستری سےپہلے طلاق اورنصف حق مہر کابیان

158

جس نےاپنی مطلقہ سےا  س کے خاوند سےنکاح کرنےکےبعد دوبارہ شادی کی تواسےبقیہ طلاق کااختیار ہوگا

160

رجوع کےمسائل

 

جوطلاق اوررجوع کاطریقہ (جاہلیت میں ) رائج تھا

162

ایک یادوطلاقوں کےبعد رجوع کابیان

164

رجوع پرگواہ بنانے کابیان

167

عورت کوطلاق کااختیار دینے کابیان

168

عدتوں ، رہائش اورخرچے کےمسائل

 

مطلقہ کی عدت کابیان

170

لونڈی کی عدت کابیان

172

جس کوحیض آنابند ہوجائے اس کی عدت کا بیان

جس نےعدت میں دوسرا نکاح کرلیاا اس کی  عدت کابیان

174

175

اس حاملہ کی عدت کابیان جس کا خاوند فوت ہوگیا

176

عدت ختم ہونےسےپہلے جس عورت کاخاوند فوت ہوگیا

180

جس عورت کاخاوند ہم بستری سےپہلے ہی فوت ہوگیا اس کی عدت کابیان

181

سوگ کابیان

183

جس عورت کاخاوند گم ہوگیا

186

طلاق یافتہ عورت کی رہائش کابیان

طلاف یافتہ کےخرچہ کابیان

188

191

بیوہ عورت کےمکان اورخرچہ کا بیان

193

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58691
  • اس ہفتے کے قارئین 587833
  • اس ماہ کے قارئین 375078
  • کل قارئین114267078
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست