#3309

مصنف : شیخ سعید اختر

مشاہدات : 4463

مسلمان تاریخ نویس

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4480 (PKR)
(ہفتہ 23 جنوری 2016ء) ناشر : قومی کتب خانہ لاہور

لغت میں وقت سے آگاہ کرنے کو "تاریخ" کہتے ہیں یعنی کسی چیز کے وقوع پذیر ہونے کاوقت بتانے کولغتہً "تاریخ" کا نام دیا جاتا ہے۔ اصطلاح میں تاریخ اس وقت کےبتانے کا نام ہےجس سے راویوں کے احوال وابستہ ہیں،ان کی ولادت و وفات،صحت وفراست،حصول علم کے لیے تگ ودو،ان کاحفظ وضبط،ان کا قابل اعتبار یا قابل جرح و نقدہونا،غرض اسی قسم کی وہ ساری باتیں جن کاتعلق راویوں کے احوال کی چھان بین سے ہوتا ہے۔ پھر اس کے مفہوم میں وسعت کر کے واقعات و حوادثات،مصائب وآفات کا ظہور، خلفاء و وزراء کے حالات اور امور سلطنت کا بیان وغیرہ کو تاریخ میں شامل کیا جانے لگا۔جہاں تک اسلام میں تاریخ نگاری کے سلسلہ آغاز کا تعلق ہے اسکی ابتدائی نوعیت یہ تھی کہ صحابہ کرام ؓ محمد عر بی ﷺ کے غزوات و سرایا کی تفاصیل کواپنے سینوں میں محفوظ رکھتے تھے۔ ان کےبعد تابعین اور اسی طرح یہ سلسلہ رواں دواں رہااور ہردور میں مؤرخین کی ایک جماعت نے اس فن کو اجاگر رکھا۔دوسری صدی ہجری میں محمد بن اسحاق نے "السیرۃ والمبتداوالمغازی" تالیف فرمائی۔ جس سے مؤرخین نے بھرپور فائدہ حاصل کیا۔اسی طرح علم التاریخ کا ایک روشن باب شروع ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب "مسلمان تاریخ نویس "محترم شیخ سعید اختر کی تالیف ہے۔ جس میں مسلمانوں کےعظیم مؤرخین مثلا'ابن اسحاق، ابن ہشام،ابن قتیبہ، ابن حزم،خطیب البغدادی وغیرہ کے حالات وواقعات، حصول علم کے لیے اسفاراورشیوخ وغیرہ کا تذکرہ کیاہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ ان کی محنت و کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ و ابتدائیہ

 

محمد ابن اسحاق

1

ابن ہشام

4

اصمعی

7

الواقدی

9

ابن سعد

12

ابو حنیفہ دینوری

15

البلاذری

18

ابن قتیبہ

22

یعقوبی

25

امام طبری

28

المسعودی

32

ابن مسکویہ

36

ابن عبد البر

41

ابن حزم

43

خطیب بغدادی

46

ابن صاعد اندلسی

48

ابن عساکر

54

ابن جوزی

56

ابن اثیر

60

یاقوت حموی

63

نام مؤرخ

66

قاضی ابن خلکان

72

ابو الفداء

75

علامہ ذہبی

77

ابن کثیر

80

لسان الدین بن خطیب

82

ابن خلدون

91

ابن خلدون

95

المقریزی

98

ابن حجر عسقلانی

102

سخادی

106

جلال الدین سیوطی

106

المقری

109

حاجی خیفہ جلبی

113

اختتامیہ

116

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52897
  • اس ہفتے کے قارئین 239973
  • اس ماہ کے قارئین 814020
  • کل قارئین110135458
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست