#2810

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

مشاہدات : 11293

مرتد کی سزا

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(ہفتہ 22 اگست 2015ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

شرعی نصوص میں بیان ہونے والی سزاؤں میں ارتداد کی سزا غالباً موجودہ دور میں سب سے زیادہ زیر بحث آنے والی سزا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری سزاؤں کی طرح یہ سزا محض فروعی احکام کے دائرے تک محدود نہیں رہتی، بلکہ کفر وایمان کے حوالے سے اسلام کے اصولی تصورات اور دنیا کے دیگر مذاہب کے بارے میں اس کے زاویۂ نگاہ سے مربوط ہو جاتی ہے جو دور جدید میں سب سے زیادہ موضوع بحث بننے والے مباحث میں سے ایک ہے۔اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی کو زبر دستی اسلام میں داخل نہیں کیا جا سکتا ،لیکن اگر کوئی مسلمان اسلام سے روگردانی کرتے ہوئے مرتد ہوجائے  تو اس کی سزا قتل ہے۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ : «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ»(بخاری:3017)"جو اپنا دین(اسلام) بدل لے اسے قتل کردو۔"اور تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔لیکن دشمنان اسلام ہر وقت اسلام کی مقرر کردہ ان حدود پر شبہات واعتراضات کی بوچھاڑ جاری رکھتے ہیں اور عامۃ الناس کے قلوب واذہان میں اسلام کے خلاف شکوک پیدا کرتے رہتے ہیں۔اور یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کہ مرتد کو قتل  کرنے کی سزا دینا یا کوئی اور تعزیر اس پر لاگو کرنا  نہ صرف نص قرآن بلکہ اصولا آزادی ضمیر کے بھی خلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " مرتد کی سزا "جماعت اسلامی کے بانی محترم مولانا سید ابو الاعلی مودودی صاحب  ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے  اس غیر اسلامی خیال کی پرزور تردید کی ہے۔اور عقلی ونقلی دلائل سے اس خیال کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریب

 

7

مسئلہ قتل مرتد شرعی حیثیت سے

 

9

حکم قتل مرتد کا ثبوت قرآن سے

 

10

حکم قتل مرتد کا ثبوت حدیث سے

 

12

خلافت راشدہ کے نظائر

 

19

ائمہ مجتہدین کا اتفاق

 

27

دار السلام میں تبلیغ کفر کا مسئلہ

 

32

مسئلہ کی تحقیق

 

33

اسلامی حکومت کا بنیادی مقصد

 

36

دار السلام میں ذمیوں اور متامنوں کی حیثیت

 

37

دور نبوت اور خلافت راشدہ کا طرز عمل

 

38

قتل مرتد پر عقلی بحث

 

38

معترضین کے دلائل

 

40

ایک بنیادی غلط فہمی

 

43

منظم سوسائٹی کا فطری اقتضاء

 

46

اعتراضات کا جواب

 

47

مجرد مذہب اور مذہبی ریاست کا بنیادی فرق

 

51

ریاست کا قانون حق

 

53

انگلستان کی مثال

 

54

امریکہ کی مثال

 

60

ریاست کا فطری حق

 

61

کافر اور مرتد کے ساتھ مختلف معاملہ کیوں ہے

 

62

جوابی کاروائی کا خطرہ

 

67

پیدائشی مسلمانوں کا مسئلہ

 

72

تبلیغ کفر کے باب میں اسلامی رویہ کی معقولیت

 

77

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83142
  • اس ہفتے کے قارئین 295897
  • اس ماہ کے قارئین 83142
  • کل قارئین113975142
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست