#1611

مصنف : پروفیسر سعید مجتبی سعیدی

مشاہدات : 14822

منکرین حدیث کے شبہات اور ان کا رد

  • صفحات: 73
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2190 (PKR)
(جمعہ 16 مئی 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

قرآ ن ِ مجید کے بعد حدیث نبویﷺ اسلامی احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا ماخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تویہ کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ،اس سے احکام اخذ کرنا اور رضائے الٰہی کے مطابق اس پر عمل کرنا بھی حدیث وسنت کی راہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ۔لیکن اس کے باوجود بعض گمراہ ا و رگمراہ گر حضرا ت حدیث کی حجیت واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف ہیں او رآئے دن حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ ہر دور میں علماء نے ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا اور ان کے بودے اور تارِعنکبوت سےبھی کمزور اعتراضات کے خوب مدلل ومسکت جوابات دیے ہیں ۔منکرین کےرد میں کئی کتب اور بعض مجلات کے خاص نمبر ز موجود ہیں ۔ ان کتب میں سے دوام حدیث ،مقالات حدیث، آئینہ پرویزیت ، حجیت حدیث ،انکا ر حدیث کا نیا روپ وغیرہ اور ماہنامہ محدث ،لاہور ،الاعتصام ، ماہنامہ دعوت اہل حدیث ،سندھ ،صحیفہ اہل حدیث ،کراچی کے خاص نمبر بڑے اہم ہیں ۔ زیر نظر کتاب ''منکرین حدیث کے شبہاب اور ان کارد '' معروف مصنف ومترجم کتب کثیرہ جناب پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کےجامعہ لاہور الاسلامیہ میں علمائے کرام کی ایک سات روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہ 2005میں منکر ین حدیث کے رد میں دئیے گئے لیکچر کی کتاب صورت ہےجس میں منکرین کے شبہات ومغالطات کا ٹھوس علمی دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے بظاہر یہ ایک مختصر سا کتابچہ ہے لیکن علم سے لبریز ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچے کواپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرفے چند

 

7

تمہید

 

8

سنت کا لغوی معنی

 

9

سنت اور حدیث مترادف ہیں

 

11

حدیث رسول کی تشریعی حیثیت

 

13

سنت کی اہمیت

 

14

ترک سنت گمراہی ہے

 

15

احادیث کو حفظ اور بیان کرنے کی ترغیب

 

15

سنت کے بغیر قرآن فہمی مشکل

 

17

نبی کریمﷺ قرآن کریم کے شارح ہیں

 

19

حدیث بھی منجانب اللہ ہے

 

21

وحی خفی کا قرآن کریم سے اثبات

 

22

نبی کو کتاب کے ساتھ الحمکت بھی عطا کی گئی

 

25

انکار سنت کی ابتداء

 

26

انکار حدیث کی ضرورت

 

26

خوارج اور معتزلہ کا خاتمہ اور اس کے اسباب

 

27

چند مشہور منکرین حدیث

 

28

منکرین حدیث کے متعلق رسول اللہ ﷺ کی پیشن گوئی

 

29

منکرین حدیث کے مغالطات

 

34

قرآن کریم کے مخالف احادیث قابل حجت نہیں

 

51

حدیث تاریخ کی حیثیت رکھتی ہے

 

54

الحکمۃ سے مراد حدیث نہیں

 

56

قرآن میں ہر چیز کا بیان ہے

 

57

ہمارے لیے قرآن ہی کافی ہے

 

58

صرف قرآن ہی سے نصیحت کرو

 

60

حدیث قطعی الثبوت نہیں

 

61

منصب رسالت صرف قرآن پہنچانا ہے

 

64

احادیث حجت نہیں

 

66

خبر واحد حجت نہیں

 

67

اطاعت رسول سے مراد اطاعت قرآن ہے

 

68

حدیث وحی نہیں

 

69

اللہ نے حافظت حدیث کا ذمہ نہیں لیا

 

71

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86666
  • اس ہفتے کے قارئین 299421
  • اس ماہ کے قارئین 86666
  • کل قارئین113978666
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست