#3259

مصنف : ابو جعفر عمر قزوینی

مشاہدات : 5995

مختصر شعب الایمان اردو

  • صفحات: 104
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3640 (PKR)
(بدھ 13 جنوری 2016ء) ناشر : قدیمی کتب خانہ، کراچی

یہ کتاب اسلام کی بنیادی اور ایمان کی اہم ستتر’’77‘‘شاخوں پر مشتمل ہے جو امام بیہقی ﷫کی کتاب (شعب الایمان )کا اختصار ہے ‘اس کو ایمانیات ‘عبادات ‘معاملات ‘اخلاقیات ‘معاشرتی آداب وغیرہ کے موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مختصرشعب الایمان‘‘ مام ابو جعفر عمر قزوینی ﷫کی مرتب کردہ ہے انہوں نے اصلاح معاشرہ کی غرض سے قرآنی آیات ‘ احادیث مبارکہ آئمہ کے اقوال وغیرہ کی روشنی میں مرتب فرمایا۔ امام بیہقی ؒ وہ شخصیت ہیں جو حق و باطل کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے اس قدر دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کا کا م کیا مذکورہ بالا ان کی کتب کی تعداد خود ثبوتع پیش کرتی ہیں امام ؒ 384 ہجری ماہ شعبان کو نیشا پور کے قصبہ ’’بیہق‘‘ میں پیدا ہوئے طالب علمی زمانہ’ خراسان ‘بغدادئ کوفہ ‘عراق وغیرہ کے کئی بار سفر کیے امام موصوف مشہور زمانہ ’’امام حاکم ﷫ کے شاگرد خاص تھے فراغت کے بعد نیشا پور جا کر بڑے اجتماع میں اپنی تالیفات پڑ کر سنائیں امام موصوف (بیہقی﷫) نے 1000 کے قریب کتب تصنیف کیں اور درس و تدریس میں مشغول رہے اور یہ سلسلہ تدریس آخری عمر تک جاری رکھا۔ آپ کے سینکڑوں شاگردوں نے شرف تلمذ حاصل کیا امام بیہقی ﷫ 74 سال کی عمر پا کر 10 جمادی الاولیٰ 458 ہجری کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ نیشا پور سے بیہق ان کے آبائی گاؤں میں دفنایا کیا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مختصرشعب الایمان ‘‘مام ابو جعفر عمر قزوینی ﷫کی مرتب کردہ ہے نہایت مفید ثابت ہوئی ہے اور اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس سے ہر شخص ضروری تعلیمات سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے عملی کاوش کی تاکہ ہر عام و خاص اس سے مستفید ہو سکے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب ’’مختصر شعب الایمان ‘‘کو فاضل مصنف کے لیے خصوصا امام بیہقی﷫ کے لیے جن کی اصل کتاب کا اختصار ہے ذریعہ نجات بتائے۔ آمین(ظفر)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71302
  • اس ہفتے کے قارئین 105130
  • اس ماہ کے قارئین 1721857
  • کل قارئین111043295
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست