سید سلمان ندوی کے بقول بڑے سے بڑا آدمی اپنے گھر میں معمولی آدمی ہوتا ہے۔ اسی طرح والٹیر نے کہا تھا کوئی شخص اپنے گھر کا ہیرو نہیں ہو سکتا۔ لیکن حضور نبی کریمﷺ کی زندگی پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اصول آپﷺ کے بارے درست نہیں ہے۔ نبی کریمﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر بہت سارا علمی کام ہوا اور ہو رہا ہے لیکن آپﷺ کی نجی زندگی کے حوالہ سے شاید اردو میں اس سے قبل اس قدر وقیع کام موجود نہیں تھا اسی کمی کو ابوثوبان عبدالقادر کے ایم۔فل کے مقالہ نے بہت حد تک پورا کردیا ہے۔ یہی مقالہ اس وقت کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی چھ ابواب میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلا باب عربوں کی اسلام سے قبل حالت پر ہے۔ دوسرے باب میں نبوت سے قبل آپﷺ کے مقام و مرتبہ کو واضح کرنے کے لیے بعض ضروری واقعات و حوادث کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جسمانی خدو خال، اسلحہ اور لباس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ چوتھے باب میں آپﷺ کی بیویوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پانچواں باب آپﷺ کی عبادات و ریاضات اور مسنون اذکار پر مشتمل ہے۔ چھٹا اور آخری باب آپﷺ کی بیماری، وفات اور تجہیز و تکفین جیسے معاملات پر مشتمل ہے۔ مصنف نے کوئی بھی بات بے حوالہ نقل نہیں کی اور آپﷺ کی نجی زندگی کا کوئی بھی پہلو تشنہ نہیں چھوڑا۔ (ع۔م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
اظہار تشکر |
|
9 |
تعارف کتاب |
|
15 |
حرف خاص |
|
19 |
موضوع کتاب |
|
22 |
پیش لفظ |
|
25 |
مقدمہ |
|
28 |
باب اول۔قبل از اسلام عرب معاشرے کا تاریخی او رتحقیقی جائزہ |
|
38 |
باب دوم۔تعارف، مقام ومرتبہ اور خاندان میں آپ ﷺ کی حیثیت |
|
56 |
باب سوم۔محمد رسول اللہ ﷺ کی ذاتی زندگی |
|
109 |
باب چہارم۔رسول اللہ ﷺ کی عائلی زندگی |
|
167 |
باب پنجم۔عبادات النبی، کفالت النبی، وفات النبی ﷺ |
|
227 |
باب ششم۔بعد از وفات النبی ﷺ ازواج النبی ﷺ کے گزراوقات |
|
256 |
خلاصۃ البحث |
|
292 |
مصادر ومراجع |
|
294 |