#3064

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

مشاہدات : 7315

مسئلہ ملکیت زمین

  • صفحات: 119
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2380 (PKR)
(جمعرات 26 نومبر 2015ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " مسئلہ ملکیت زمین "جماعت اسلامی پاکستان کے بانی محترم مولانا سید ابو الاعلی مودودی صاحب﷫ کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے زمین کی شخصی ملکیت پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔یہ بحث پہلے ترجمان القرآن میں چھپتی رہی اور اس کی اہمیت کے پیش نظر بعد میں اسے کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

2

زمین کی شخصی ملکیت ازرؤئے قرآن

9

ترجمان القرآن کی تنقید

9

مصنف کا جواب

12

ایک دوسرے اہل قلم کی طرف سے مصنف کی تائید

19

زمین کی شخصی ملکیت ازروئے حدیث

27

مزارعت کا مسئلہ

54

اصلاح کے حدود اور طریقے

102

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68337
  • اس ہفتے کے قارئین 102165
  • اس ماہ کے قارئین 1718892
  • کل قارئین111040330
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست